انوشے اشرف نے احسن اقبال کو کیامشورہ دے دیا؟
اداکارہ نے احسن اقبال کو چائے کی پیالی چھوڑنے کے بجائے کھانا پینا چھوڑنے کا ہی مشورہ دے دیا

اداکارہ انوشے اشرف کو وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی جانب قوم کو چائے ایک پیالی کم کرنے کا مشورہ کچھ خاص پسند نہیں آیا۔
اداکارہ نے احسن اقبال کو چائے کی پیالی چھوڑنے کے بجائے کھانا پینا چھوڑنے کا ہی مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
مہرو کی محبت جیت گئی، ڈرامہ سیریل دوبارہ کا شاندار اختتام
اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ کو ان کی کیسی تصاویر پسند ہیں؟
اداکارہ انوشے اشرف نےا پنے ٹوئٹ میں لکھا کہ احسن اقبال صاحب، ہم انٹرمیڈیٹ فاسٹنگ بھی آزما سکتے ہیں اس لیے ہم سب مل کر کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔
Ahsan Iqbal sahib, we can also try ‘intermediate’ fasting so we just stop eating/drinking all together. So excited with your vision of the future. 500 years ahead of it’s time. Bless you oh saviour of mankind. 🤣 #CostOfLivingCrisis #AhsanIqbal
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) June 15, 2022
اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ کی مستقبل کی سوچ نے مجھے بہت پرجوش کردیا ہے،آپ 500 سال آگے کا سوچ رہے ہیں، اے انسانیت کے نجات دہندہ تجھے سلام۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیراحسن اقبال نے گزشتہ دنوں قوم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردے کیونکہ ہم زرمبادلہ خرچ کرکے چائے منگواتے ہیں۔