اسکوئڈ گیم کی طرز پر دنیا کا سب سے بڑا ریئلٹی شو شروع کرنیکا اعلان

نیا بھر سے 456 امیدوار45لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کا نقد انعام جیتنے کے لیے گیمز کھیلیں گے، کورین ڈرامے کے برعکس  اس ریئلٹی  سیریز میں زندگی داؤ پر نہیں لگے گی، نیٹ فلکس

نیٹ فلکس نےاپنی کامیاب ترین سیریز اسکوئڈ گیم سے متاثرہ ریئلٹی شو اسکوئڈ گیم: دی چیلنج لانے کا اعلان کردیا۔

10 اقساط پر مشتمل ریئلٹی شو تاریخ کی سب سے بڑی کاسٹ کاحامل ہوگا جس میں 45لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر کی نقد انعامی رقم دی جائے گی۔نیٹ فلکس نے  اسے اب تک کا سب سے بڑا ریئلٹی شو قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قاتل گڑیا پھر دہشت مچائے گی، نیٹ فلکس کا اسکوئڈ گیم 2 بنانے کااعلان

مس مارول کل سے پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ریئلٹی شو میں دنیا بھر سے 456 امیدوار 45 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کا نقد انعام جیتنے کے لیے گیمز کھیلیں گے۔ نیٹ فلکس کے مطابق  کورین ڈرامے کے برعکس  اس ریئلٹی  سیریز میں زندگی داؤ پر نہیں لگے گی۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اصل شو سے متاثرہ اور نئے حیران کن  گیمز کی سیریز کے ذریعے مقابلہ کریں گے ۔اس سیریز کے ذریعے کھلاڑی کی حکمت عملی، اتحاد اور کردار کو جانچا جائے گا جبکہ اس کے حریف باہر ہوتے جائیں گے۔

اسکوئڈ گیم ریئلٹی شو کی فلم بندی برطانیہ میں کی جائے گی اور فی الحال صرف انگریزی بولنے والوں کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر