کفن میلا ہونے سے پہلے ہی عامر لیاقت کی وراثت کا تنازع کھڑا ہوگیا

عامر لیاقت نے اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو ان کا حصہ ادا کر دیا ہے، اب سب کچھ دانیا کا ہے، مرحوم کی تیسری ساس کادعویٰ

معروف  ٹی وی میزبان  اور سیاست دان عامر لیاقت حسین  کے انتقال کے فوری بعد ان کی وراثت کی تقسیم  کا تنازع کھڑا ہوگیا۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا ملک کی والدہ  نے مرحوم کی باقی ماندہ جائیداد کا حق دار  اپنی بیٹی کو قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

نامور شخصیات کا عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

بشریٰ انصاری نے کسے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار قرار دیدیا؟

نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے دانیا کی والدہ نے عامر لیاقت  کی جائیداد کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلع کا دعویٰ دائر کرنے کے باوجود دانیا اب بھی عامر لیاقت کی بیوہ ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ ہمارا خاندان لالچی نہیں ہے کیونکہ ہم  دانیا کی شادی سے پہلے اور بعد ایک ہی گھر میں  مقیم ہیں ،عامر لیاقت کے فراہم کردہ بنگلے میں نہیں رہتے ۔ .

دانیا کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کئی بار کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو ان کا حصہ ادا کر دیا ہے، اب سب کچھ دانیا کا ہے تاہم نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈ کے مطابق عامر لیاقت حسین کے بیٹے  احمد اور بیٹی  دعا ہی  ان کے قانونی وارث ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین  تیسری بیوی کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کرنے اور سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور 9 جون کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر