فلم "قائد اعظم زندہ باد” کی میکنگ کے سین سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنی عیدالاضحیٰ پر آنے والی فلم کے کچھ پردے کے پیچھے کے سین انسٹاگرام پر شیئر کیئے جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم "قائد اعظم زندہ باد” عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔ اداکار اور جیتو پاکستان پروگرام کے میزبان نے ایکشن سے بھرپور فلم کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پردے کے پیچھے کے کچھ مناظر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "جاننا چاہتے ہیں کہ اس ایکشن سے بھرپور فلم کے پیچھے کیا ہوا؟ پردے کے پیچھے ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکس بندی کسی تفریح سے کم نہیں تھی۔”

یہ بھی پڑھیے

نادیہ حسین کی ایج فوبیا کاشکار خواتین کےلیےطنزیہ وڈیو

سینئر اداکار عابد کشمیری اداکار عمران اشرف  کے پرستار نکلے

فلم میں اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کی جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ آرہی ہے۔ فہد مصطفیٰ پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

"قائد اعظم زندہ باد” کے تھرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ "ایک فلم کو بنانا کسی پہاڑ پر چڑھنے سے کم نہیں ، اور ایکشن فلم کو بنانا راکاپوشی جیسے خطرناک پہاڑ پر چڑھنے کے مترادف ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

"قائد اعظم زندہ باد” کے فورتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ "راکاپوشی نہیں کے ٹو پر چڑھنے کے مترادف ہے کیونکہ وہ زیادہ خطرناک ہے۔’

فلم میکنگ کے دوران سب سے زیادہ جو ورڈ بولا جاتا ہے وہ ہوتا ہے "ایکشن ایکشن ایکشن ایکشن”۔

فلم "قائد اعظم زندہ باد” کے مین ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے ہم ہر مرتبہ پہلے سے بہتر پرفارم کریں ، کچھ چیلنجنگ ہو تاکہ ہمیں بھی کچھ کرنے میں مزہ آئے۔ اس لیے مجھے مشکلات میں گھرنا اچھا لگتا ہے۔”

ایکشن فلم کے دوران مٹی اور دھول اڑانے کی عکس بندی بھی کوئی آسان کام نہیں ہوتا ہے ۔ بلور سے دھول اور مٹی اڑانے والے کارکنان کا کہنا تھا "چار دن ہو گئے ہیں یہ کام کرتے ہوئے اندر ایسے لگتا ہے کہ جیسے زنگ بھر گیا ہے۔ اگر لوگوں کو ایکشن پسند آجائے گا تو پھر کوئی دکھ نہیں ہوگا۔”

فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا کا ہے کہ میرے لیے اہم یہ ہے کہ شائقین کو فلم دیکھتے ہوئے وہ تکلیف نہ ہو جو ہمیں فلم بناتے ہوئے ہوتی ہے ، لیکن انہیں یہ نظر ضرور آئے کہ یہ بہت محنت سے بنی ہوئی فلم ہے۔”

فلم میں فہد مصطفیٰ بظاہر رشوت خور پولیس افسر دکھائی دے رہیں جبکہ ماہرہ خان کو ویسپا کی سواری کرنے کی شوقین دکھایا گیا ہے۔ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم قائد اعظم زندہ باد  فضا علی مرزا کی پیشکش ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی جوڑی اس سے قبل "لوڈ ویڈنگ” اور "ایکٹر ان لا” جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر