معروف امریکی کامیڈین پر جنسی ہراسانی کا الزام ثابت،لاکھوں ڈالر جرمانہ

بل کوسبی  نے 1975 میں 16 سالہ لڑکی کو پلے بوائے منشن میں  جنسی ہراسانی  کا نشانہ بنایا تھا،5لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے،کیلی فورنیا کی عدالت کا ایک ماہ طویل سماعت کے بعد فیصلہ

کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے دیوانی مقدمے میں معروف امریکی کامیڈین بل کوسبی  کو  1975 میں 16 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے خاتون کو جذباتی تکلیف پہنچانے پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔

یہ مقدمہ بلوکوسبی کے خلاف پہلا دیوانی مقدمہ تھا جس کا ٹرائل ایک ماہ تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیے

بل کوسبی کی طرح ہاروی وینسٹائن بھی بری ہوں گے؟

صبا قمر کی فلم کملی نے 3 ہفتے میں کتنے کروڑ روپے کمالیے؟

خاتون نے گواہی دی تھی کہ  جب وہ 16 برس اور کوسبی 37 برس کے تھے تو انہوں نے اسے اور ایک دوست کو پلے بوائے منشن میں مدعو کیا  اور اس کے ساتھ جنسی عمل  کیا۔

یہ فیصلہ کوسبی کی جیل سے رہائی کے تقریباً ایک سال بعد آیا جب پنسلوانیا کی اعلیٰ ترین عدالت   نے فوجداری مقدمے میں انہیں سنائی گئی جنسی زیادتی کی سزا کو کالعدم قرار دیا تھا۔

خاتون نے یہ کیس  کیلیفورنیا کے ایک قانون کے تحت دائر کیا تھا جو بچپن میں زیادتی کا نشانہ بننے والوں کو بالغ ہونے کے بعد دیوانی مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

84 سالہ بل کوسبی 1980 کی دہائی کی ٹیلی ویژن کامیڈی سیریز دی کوسبی شو میں ادا کیے گئے اپنے شوہر اور والد کے کردار کے حوالے سے مشہور ہیں ۔ اس کردار سے انہیں”امریکا کے والد“کا لقب ملا۔ لیکن تقریباً پانچ دہائیوں کے دوران 50 سے زائد خواتین  کی جانب سے ان پر جنسی حملوں کا الزام عائد کیے جانے کے بعد ان کی خاندانی دوستانہ ساکھ کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔

رائٹرز  کے مطابق متاثرہ خاتون جو  اب 64 سال کی ہیں، نے کہا ہے  کہ وہ اس مقدمے کے فیصلے سے خوش ہیں، جوانہوں نے 2014 میں میڈیا میں متعدد خواتین کی جانب سے کوسبی کے خلاف عائد کردہ الزامات کے بعد دائر کیا تھا۔

خاتون نے جیوری کو بتایا کہ انہوں  نے کوسبی سے  اس وقت کے مشہور اداکار اور کامیڈین  کے طور پر ایک عوامی پارک میں ملاقات کی تھی جس کے چند دن بعد اداکار نے انہیں حویلی میں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ باتھ روم سے نکلی تو کوسبی نے اس کا ہاتھ  تھام لیا اور اسے جنسی فعل میں استعمال کیا۔

کوسبی ذاتی طور پرمقدمے پیش نہیں ہوئے لیکن انہوں نے وکیل کے ذریعے اس الزام کی تردید کی۔ ان کے ترجمان اینڈریو وائٹ نے کہا کہ ان کی دفاعی ٹیم فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔وائٹ نے ایک بیان میں کہاکہ  کوسبی اپنی بے گناہی  کے دعوے پر قائم ہیں اور ان جھوٹے الزامات کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے۔

Facebook Comments Box