شرمین عبید طلبہ میں موسمیاتی تبدیلی کا شعور اجاگر کرنے کیلیے متحرک

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز نے 4 اقساط پر مشتمل فلمی سیریز”موسمیاتی تبدیلی کے ہیروز “ تیار کرلی، چند روز میں ملک بھر کے اسکولوں اور کالجز کیلیے دستیاب ہوگی

آسکر ایوارڈیافتہ پاکستانی دستاویزی فلمساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان بھر کے اسکولوں اور کالجز کے طلبہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالےسے شعور اجاگر کرنے کیلیے فلمی سیریز تیار کرلی۔

4 اقساط پر مشتمل سیریز آئندہ چند روز میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں  کو دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے

شرمین عبید چنائے 20 برس قبل سپورٹ کرنے پر نیویارک ٹائمز ٹی وی کی معترف

شرمین عبید چنائے سونیا حسین پر برہم

شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام پیج پر  اپنی نئی فلمی سیریز”موسمیاتی تبدیلی کے ہیروز “ کی پہلی قسط شیئر کردی۔وڈیو کے کیپشن میں انہو ں نے لکھا کہ مجھے موسمیاتی تبدیلی کی اس فلمی سیریز پر خاص طور پر فخر ہے جس کے ساتھ ”موسمیاتی تبدیلی کے ہیروز “کتاب  بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگلے چند دنوں کے دوران ہم اس سیریز کی 4 اقساط جاری کریں گے  جو پاکستان بھر کے اسکولوں اور کالجوں کو دستیاب ہوں گی تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے  اگلی نسل  کے ہیروز کی اپنی کمیونٹیز میں کام کرنے کے لیےحوصلہ افزائی کرسکیں۔

شرمین عبید چنائے نے لکھا کہ  بلوچستان کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ خشک سالی کے شکار خطوں میں ہوتا ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے موسم کے انداز میں تبدیلی نے مسئلے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی قسط میں  یونیورسٹی آف کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے شریک ڈائریکٹر صفدر حسین ہمیں ایک”ماحول دوست کیمپس“ کے بارے میں بتارہے  ہیں جو لوگوں کو یہ دکھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے کہ کس طرح دیسی طرز عمل (جیسا کہ مٹی کی رہائش اور پانی کا نظام) خطے میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔

متعلقہ تحاریر