منال خان کو دونمبری مہنگی پڑگئی،ٹوئٹر پر ٹرولنگ کاسامنا
منال خان نے معروف امریکی ریئلٹی اسٹار کائلی جینر کے ناشتے کی پلیٹس کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی تو سوشل میڈیا صارفین نے منٹوں میں ان کی دونمبر پکڑلی ۔
اداکارہ منال خان کو سوشل میڈیا پر دونمبر مہنگی پڑگئی۔منال خان نے معروف امریکی ریئلٹی اسٹار کائلی جینر کے ناشتے کی پلیٹس کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی تو سوشل میڈیا صارفین نے منٹوں میں ان کی دونمبر پکڑلی ۔
سوشل میڈیا پر منال خان کیخلاف میمز کا طوفان امڈ آیا اور صارفین نے اداکارہ کو خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔منال خان نے جھینپ مٹانے کیلیے اپنے خلاف بنائی گئی میم خود بھی شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ایمن خان اور منال خان کی وائرل تصاویر تنقید کی زد میں
اداکارہ منال خان کی گرم پانیوں میں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل
پیر کو امریکی ریئلٹی اسٹار کائلی جینر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ناشتے کی پلیٹس کی تصویر پوسٹ کی جن کے ساتھ میں ایک رومال بھی رکھا ہوا تھا جس پر”کائلی ایئر “لکھا تھا۔
چند گھنٹوں کے بعداداکارہ منال خان کی انسٹااسٹوری پر بھی بالکل ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں رومال کو ہٹادیا گیا تھا اور تصویر سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اگرچہ کسی معروف شخصیت سے متاثر ہونا اورکسی رجحان کو آگے بڑھانا عام سی بات ہے لیکن اس شخصیت کو کریڈیٹ دیناضروری ہے یا کم ازکم کسی بھی طرح کی ایسی نشاندہی ضروری ہے کہ آپ جو پوسٹ کر رہے ہیں وہ آپ کا اپنا مواد نہیں ہے ۔
جب ناقدین نے دیکھا کہ دونوں میں سے کوئی بھی شرط پوری نہیں ہوئی، تو یہ فرض کیا گیا کہ اداکار ہ کاپی پیسٹ سے کام چلایا ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر اداکارہ کے حوالے سے میمز کا طوفان امڈ آیا۔
Perfect one😆😆😂#KylieJenner #MinalKhan #Copycat pic.twitter.com/sr9CRNdjb6
— Usama Awan (@usamasub500) June 22, 2022
Does Minal Khan really think none of us follow or know who Kylie Jenner is 😭😭💀💀😭😭 pic.twitter.com/fxLFrVwNR2
— Miss incompetent (@haniafsc) June 21, 2022
Relax guys-Kylie or minal khan ho skta ha sath lunch kr rhe ho🤡#MinalKhan pic.twitter.com/mc370920zb
— Mubarra (@ThisUserIs2Busy) June 21, 2022
Relax guys, it is PIA’s customised menu for the celebrities on diet 😂 Kylie and Minal both were travelling to Giglit 🙂 #MinalKhan #KylieJenner pic.twitter.com/n91HLuIUvf
— Hira Ibrahim (@HiraIbrahim10) June 21, 2022
Long day at work…. Look what Minal and kylie made for me 😍🤩#MinalKhan pic.twitter.com/NkX0uGeCSY
— Ahmad (@user_is_broken) June 22, 2022
Assignment submitted by me and my friend #MinalKhan pic.twitter.com/8NSfPUM214
— PTI Fan Page (@ptifanpage87) June 22, 2022
Relax guys due to inflation she can’t buy fruits thats why she posted it.#MinalKhan pic.twitter.com/MXqzQeCJB7
— Apki_baji (@ShyBaji) June 21, 2022
منال خان نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وائرل میمز میں سے ایک اپنی اسٹوری پر شیئر کردی جس میں کہا گیا تھا کہ کسی اور کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرنا اس کے لیے”روح کی تسکین“ کے مترادف ہے۔