ورون دھون کا نچ پنجابن کیلیے ابرار الحق سے اظہار تشکر

اداکار نے بھارتی پروڈکشن ہاؤس کے اس دعوے کو  بھی دہرایا ہے کہ ان کے پاس اس گانے کے حقوق موجودہیں

بھارتی فلم جگ جگ جیو میں پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے گانے”نچ پنجابن“ کی نقل کرنے پرکھڑے ہونےو الے تنازع کے کئی ہفتے بعد فلم  کی کاسٹ میں شامل معروف اداکار ورون دھون نے گانے کے لیے پاکستانی گلوکار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکار نے بھارتی پروڈکشن ہاؤس کے اس دعوے کو  بھی دہرایا ہے کہ ان کے پاس اس گانے کے حقوق  موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ابرار الحق کا گانا”نچ پنجابن“ چوری کرلیا

اداکارہ زارا نور عباس نے ٹرولز کو قیمتی مشورہ دیدیا

جمعرات کو بالی ووڈ ہنگامہ کو دیے گئے  ایک انٹرویو میں ورون دھون نے ابرار الحق کاشکریہ اداکرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ فلم کی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے اصل گانے کے حقوق خرید لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابرار سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اصل گانا  بہت اچھا گایا، یہ حیرت انگیز، شاندار ہے اور ہم نے اسے پسند کیا۔ ہماری میوزک کمپنی  نے اس کے حقوق خریدے اور اب ہمارا گانا بہت اچھا چل رہا ہے، اس لیے آپ کا شکریہ۔

اس سے قبل ابرارالحق نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی ہندوستانی فلم کو فروخت نہیں کیا اور ہرجانے کے دعوے کے لیے عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو کاپی گانوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ میرا چھٹا گانا ہے جس کی کاپی کی جا رہی ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

بعد میں میوزک کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے حقوق خریدے اور ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا ہے کہ جب میوزک ریلیز ہوگاتو اس  میں تمام واجب الادا کریڈٹ شامل  کیے جائیں گے ۔ کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس نے مووی باکس ریکارڈز لیبل سے حقوق حاصل کیے  ہیں جو گانے کے کاپی رائٹس کے مالک ہیں۔

متعلقہ تحاریر