گلوکار شہزاد رائے کراچی کی ناقابل رہائش شہروں میں شمولیت پر افسردہ

میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول  ہمیں معاف نہیں کریں گے، معروف گلوکار

گلوکار شہزاد رائے کراچی کیلیے درد دل رکھنے والے شہری اور اسکی فلاح و بہبود خاص کر تعلیم کی بہتری کیلیے ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں تاہم صفائی اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے باعث کراچی کی دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمولیت پر وہ  کافی افسردہ ہیں۔

گلوکار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کراچی کے ایک سیوریج نالے کی ناگفتہ بہ تصویر  شیئرکردی۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی اور شہزاد رائے اسکرین شیئر کرنے کیلیے تیار

بہت جلد سندھ میں اساتذہ کو ڈاکٹرز جیسا بلند  مقام ملے گا، شہزاد رائے

شہزاد رائے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو  بچانے کی کوشش کرتاہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرلیا ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے لکھا کہ میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول  ہمیں معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ تحاریر