گلوکار بلال مقصود آج کیا کرنے جارہے ہیں؟
گلوکار و موسیقار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو تجس میں مبتلا کردیا

لگتا ہے گلوکار بلال مقصود آج کچھ نیا کرنے جارہے ہیں، بلال مقصود نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو تجس میں مبتلا کردیا۔
بلال مقصود نے اپنی انسٹاگرام آئی ڈی پرایک تصویر شیئرکی ہے جس میں انہو ں نے آج کچھ کرنے کے حوالے سے کچھ اشارے بھی دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار علی ظفر کی مداحوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید
اداکارہ عشنا شاہ آج کل کن طبی مسائل سے دوچار ہیں؟
بلال مقصود کی جانب سے شیئرکردہ تصویر میں انہیں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسٹیرنگ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ تصویر میں جلی حروف میں ظالما بھی درج ہے۔
View this post on Instagram
گلوکار بلال مقصود نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ظالما ! آپ کا ملایا ہوا نمبر فی الحال بند ہے۔بلال مقصود نے کیپشن کے آخر میں آج کی تاریخ بھی درج کی ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج وہ کچھ ریلیز کرنے جارہے ہیں ۔









