اداکارہ منال خان چوری اوپر سے سینہ زوری کی عملی مثال
یہ میرا انسٹاگرام ہے میں جو چاہوں گی وہی پوسٹ کروں گی اور یہ میری زندگی ہے اور میں اسے اپنی مرضی سے جیئوں گی، اداکارہ چوری پکڑے جانے پر ڈھٹائی پر اتر آئیں
اداکارہ منال خان چوری اوپر سے سینہ زور کی عملی مثال بن گئیں۔اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر چوری کی تصاویر لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
منال خان اپنی غلطی پر پشیمانی کا اظہار کرنے کے بجائے ڈھٹائی پر اتر آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
منال خان کو دونمبری مہنگی پڑگئی،ٹوئٹر پر ٹرولنگ کاسامنا
اداکارہ منال خان کی گرم پانیوں میں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل
اداکارہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پنٹریسٹ سے چوری کی گئی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگادی اورصارف کی جانب سے تنقید کرنے پرآپے سے باہرہوگئیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہ میرا انسٹاگرام ہے میں جو چاہوں گی وہی پوسٹ کروں گی اور یہ میری زندگی ہے اور میں اسے اپنی مرضی سے جیئوں گی۔
اداکارہ نےمزید لکھا کہ ہاں میرے پاس پنٹریسٹ سمیت دیگر بہت سے ایپلی کیشنز موجود ہیں اور مجھے اس قسم کی تصاویر اچھی لگتی ہیں اور انہیں پوسٹ کرتی رہوں گی، کیا آپ اس کا کچھ کرسکتے ہیں؟،بھائی میں انتظار کررہی ہوں۔
اداکارہ منال خان نے آج بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایوری ڈے پرشین سے چوری کی گئی تصویر کورپ کرکے لگارکھی جس پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Chill guys it is just a first case of inflation in Pakistan. Minal Khan may not be able to buy those fruits. Let’s spread positivity. pic.twitter.com/xpBagAsjsO
— 𝓇𝒶𝓎 (@rayinglory) June 30, 2022
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ دوستوں چل کریں یہ پاکستان میں مہنگائی کا پہلا کیس ہے، شاید منال خان یہ پھل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں، چلیں مثبت باتیں پھیلائیں۔