قندیل بلوچ پر مبنی صبا قمر کی ویب سیریز باغی بھارت میں ریلیز
ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی۔اب بھارتی مداح بھی ٹی وی پر باغی دیکھ سکتے ہیں،صبا قمر
غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی اداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز بھارت میں ریلیز کردی گئی۔
اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے بھارتی مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی فلم ساز کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
قندیل بلوچ کے بعد ایک اور ماڈل بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل
صبا قمر نے ویب سیریز کا ایک وڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی۔اب بھارتی مداح بھی ٹی وی پر باغی دیکھ سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ویب سیریز ٹاٹا پلے زندگی پرچینل 154، ڈی ٹو ایچ زندگی ایکٹو کے چینل 117 اور ڈش زندگی ایکٹو کے چینل نمر 117 پر باغی دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا سنسیشن قندیل بلوچ کو مفتی قوی کے ساتھ اسکینڈل بننے کے بعد ان کے بھائی وسیم نے 2016 میں قتل کردیا تھا، بعد ازاں ملزم وسیم کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کو ان کے والدین نے معاف کردیا تھا تاہم اس کی بریت کے فیصلے کو عثمان خالد بٹ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔