ماہین خان نے ملکی حالات کا ذمے دار نادیدہ قوتوں کو قرار دیدیا

70 سال گزر چکے ہیں اور ہم انا، بدعنوانی، بدانتظامی کی  ریت میں تیزی دھنستے جا رہے ہیں، ہم عوام  آپ کا  گندا ٹھاتے ہیں آپ بھاگ جاتے ہیں اور ہم موجود رہتے ہیں، کیا یہ انصاف ہے؟ فیشن ڈیزائنر

فیشن ڈیزائنر ماہین خان ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کےباعث نادیدہ قوتوں پر برس پڑیں۔ملک میں 70 سال سے جاری مسائل کا ذمے دار بھی نادیدہ قوتوں کو قرار دیدیا۔

ماہین خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارالیتے ہوئے نادیدہ قوتوں کو تنقید کا نشانہ بنیا جس پر وہ اکثرمتحرک رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار شہزاد رائے کراچی کی ناقابل رہائش شہروں میں شمولیت پر افسردہ

عمران خان  نے موسیقار سلمان احمد کو اہم ذمے داری سونپ دی

ماہین خان نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ  حالات تاریک ہیں، پسماندہ اورغریب دوگنا ہو گئے ہیں، فسادات پھوٹ  رہے ہیں ،صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے ۔ 70 سال گزر چکے ہیں اور ہم انا، بدعنوانی، بدانتظامی کی  ریت میں تیزی دھنستے جا رہے ہیں۔ کون ؟کیوں ؟کیا ہو رہا ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ جو بھی ہو،کچھ بھی ہو، جب بھی ہو ، ہم عوام  آپ کا  گندا ٹھاتے ہیں ،جب آپ معیشت کو تباہ کرتے ہیں تو ہم تنخواہیں بڑھاتے ہیں،ہم غریبوں ،بیماروں اور  بے گھر افراد کی مدد کرتے ہیں ، آپ بھاگ جاتے ہیں اور ہم موجود رہتے ہیں، کیا یہ انصاف ہے؟

متعلقہ تحاریر