نوجوان دکھنے والے ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے نے کیا کارنامہ انجام دیدیا؟
افضل خان اور صاحبہ کے صاحبزادے احسن خان نے لمز سے گریجویشن مکمل کرلی،سوشل میڈیا صارفین کی مبارکباد
اداکار افضل خان عرف ریمبو اور ان کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ اب بھی تقریباًویسے ہی جوان دکھتے ہیں جیسے وہ نوے کی دہائی میں آنے والے ڈراموں اور فلموں میں نظر آتے تھےمگر اب وہ اتنے بھی جوان نہیں ہیں کیونکہ ان کے بڑے صاحبزادے بھی قد میں اپنے والدین سے لمبے ہوچکے ہیں اور بڑے بڑے کارنامے انجام دے رہے ہیں۔
جی بات ہورہی ہے اداکار افضل خان عرف ریمبو اور اداکارہ صاحبہ کے جواں سال صاحبزادے احسن خان کی جنہوں نے حال میں ہی لمز یونیورسٹی سے اپنے گریجویشن مکمل کی ہے، مگر سوشل میڈیا صارفین کو یقین نہیں آرہا کہ ریمبواور صاحبہ اتنی جوان اولاد کے والدین ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
دیپک پروانی نے شوکت ترین اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کا فرق بتادیا
ماہرہ خان کس ٹوئٹر اور کس دور کو مس کررہی ہیں؟
ایک ٹوئٹر صارف جیسمین نے ریمبو اور صاحبہ کے صاحبزادے احسن خان کی گریجویشن کے موقع پر اپنے والدین کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گریجویٹ فوٹو جو واقعی اہمیت رکھتی ہے۔ افضل خان ریمبو اور صاحبہ اپنے بیٹے کے ساتھ جولمز سے فارغ التحصیل ہے۔انہوں نےمزید لکھا کہ صاحبہ خوبصورت ہے اور جون ریمبو اتنا ہی جوان ہے جتنا کوئی ہو سکتا ہے۔ احترام!!
The graduate photo that really matters. Afzal khan rambo amd sahiba with their son who graduated from LUMS. Sahiba is gorgeous and jon rambo is as youthful as one can be. Respect!! pic.twitter.com/VLhOfMuZDL
— jazmine (@vangough123) July 3, 2022
ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے ریمبو اور صاحبہ کو بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت مہذب اور پیارا جوڑا ہے، اگر میں غلط نہیں ہوں تو ریمبو زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہے لیکن انہوں نے اپنے بچوں کے لیے صحیح ترجیحات اپنائیں۔
جیسمین نے لکھا کہ تعلیم کا ترقی پسند ذہنیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ جوڑا خالص سوناہے۔