اداکارہ نادیہ جمیل کس عمر میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں؟
پہلی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تومیں صرف 4 سال کی تھی ، پھر 9اور پھر 17یا18 برس کی عمر میں ہراساں کیاگیا،اداکارہ
اداکارہ نادیہ جمیل کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے وہ عمر بھر ذہنی اذیت میں مبتلا رہی ہیں۔
اداکارہ حال ہی میں چھاتی کے سرطان کو شکست دیکر روبصحت ہوئی ہیں اور چائلڈپروٹیکشن ورکر کے طور پر خدمات انجام دے رہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نادیہ جمیل کینسر سے صحتیابی کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟
نادیہ جمیل بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف پھٹ پڑیں
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنےٹویٹ میں اپنے پچپن سے جوانی تک کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تومیں صرف 4 سال کی تھی ، پھر 9اور پھر 17یا18 برس کی عمر میں ہراساں کیاگیا۔
1st time I ws sexually abused I ws 4 yrs old,then 9,then 17/18.
Its taken me years 2 fight deep depression,sadness,fear & a shame I had no business feeling,2b where I am now.Healed.Not just surviving but thriving.There is a way from the pain 2 peace.
You are never alone
Love Nado pic.twitter.com/bo33Yd2brj— Nadia Jamil (@NJLahori) July 3, 2022
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ جنسی ہراسانی کے بعد کن ذہنی الجھنوں اور اذیت میں مبتلا رہیں۔انہوں نے لکھا کہ مجھے شدید ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں2 سال لگے، مجھے کوئی احساس نہیں تھا۔
اداکارہ نے اپنی موجودہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی،میں نے نہ صرف زندہ رہنا بلکہ ترقی کی منازل طے کرنابھی سیکھا۔ درد سے سکون کی طرف جانے کا ایک راستہ ہے ،آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔ناڈو سے پیار کریں۔
اداکارہ نادیہ جمیل کے ٹوئٹ پر سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ سمیت ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے انکے ہمدردی اور محبت کا اظہار کیا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ نادیہ مجھے آپ کی پوسٹس، ٹوئٹس، لائیو سیشن دیکھ کر بہت حوصلہ ملتا ہے۔