اہلیہ عائشہ فضلی علی ظفر کیخلاف سازش سے پوری طرح آگاہ تھیں
جب بلیک میلنگ کا آغاز ہوا تو میں اس جگہ موجود تھی اور میں نے خود سارا معاملہ دیکھا، میں نے یہ بھی دیکھا کہ اس سب میں کون ملوث ہے،عائشہ فضلی

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے اپنے شوہر پر عائدکردہ الزامات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
عائشہ فضلی نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پیج پر سوال و جواب سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کے مختلف سوالات کے جوابات دیے
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کے ری مکس”جھوم “کی بھارت سے تنزایہ تک دھوم
گلوکار علی ظفر کا سیاسی لیڈرشپ کو مالی قربانی کا مشورہ
ایک صارف نے میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کیا کہ کیا آپ کو واقعی یقین ہے کہ ہراسانی کے کیس میں علی ظفر بے قصور ہیں؟ کیونکہ شوہر کو بیوی سے بہتر طور پر کوئی نہیں جان سکتا۔

عائشہ فضلی نے کہا جی بالکل! جب بلیک میلنگ کا آغاز ہوا تو میں اس جگہ موجود تھی اور میں نے خود سارا معاملہ دیکھا، میں نے یہ بھی دیکھا کہ اس سب میں کون ملوث ہے، ہم نے بہت سے پوشیدہ حقائق سے پردہ بھی اٹھایا۔
یاد رہے کہ میشا شفیع نے 2018 میں الزام عائدکیا تھا کہ ایک جیمنگ سیشن کے دوران گلوکار علی ظفر نے انہیں انہی کی رہائشگاہ پر ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں علی ظفر نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔









