حرامانی اور سونیا حسین نے کراچی کی بارش کیسے انجوائے کی؟
اداکارہ حرا مانی نیلی ساڑھی پہن کر بارش میں خوب نہائیں، سونیا حسین نے اپنی بہن کیساتھ بارش میں شیزا اور فضا کا روپ دھار لیا
کراچی میں کئی دن کی شدید گرمی کے بعد بادل کیا برسے ہرخاص و عام کے چہرے پر رونق آگئی، کیابچے کیا بڑے سب نے خوب انجوائے کیا، ایسے میں گلیمر کی چکاچوند میں زندگی بسر کرنے والے شوبز کے ستارے بھلا کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔اداکارہ حرامانی اور سونیا حسین نے بھی کراچی کی بارش کو خوب انجوائے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“میں میشا شفیع کا کون ساگیت شامل ہے؟
اداکارہ نادیہ جمیل کس عمر میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں؟
اداکارہ حرامانی نے بارش کے دوران اپنے اندر کی ہیروئن کو جگانے کیلیے گہرے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی اور پھر بارش میں نہاتے ہوئے فوٹو سیشن بھی کروایا۔اداکارہ نے نیلی ساڑھی میں اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نےتصاویر کے کیپشن میں فیشن ڈیزائنر مریم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں نے یہ بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئن کو میں مار نہیں سکی۔اداکارہ زارا نور عباس نے حرامانی کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین نے اپنی بہن ثنا حسین کے ساتھ موسم کے مزے لیے،اداکارہ نےا پنی بہن کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئرکی جس میں دونوں بہنوں نے ایک جیسے پیلی قمیض پہن رکھی تھی۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ شیزا اور فضا موسم کا مزہ لیتے ہوئے۔