جویریہ اور سعود کو حج کی تصاویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا
ساتھی فنکاروں کے ساتھ مبینہ مالی گھپلے کے حوالے سے تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تبصروں کے سیکشن کو محدود کر دیا
اداکارہ جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی کو حج پر روانگی سے قبل سلمیٰ ظفر، شیری شاہ اور دیگر فنکاروں کے واجبات ادا نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
جویریہ سعود نے حال ہی میں حج پر روانگی سے قبل اپنے شوہر کے ساتھ احرام میں اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب اختر کی حج سمپوزیم 2022 میں پاکستان کی نمائندگی
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا،”حج اکبر۔ الحمدللہ“۔ ساتھی فنکاروں کے ساتھ مبینہ مالی گھپلے کے حوالے سے تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تبصروں کے سیکشن کو محدود کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مقام ابراہیم اور خانہ کعبہ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ لوگوں کے ایک محدود گروہ کے علاوہ ان کی تمام پوسٹس تبصروں کے لیے بند ہیں۔
View this post on Instagram
ایک ناقد نے جویریہ سعود کی حج کی تصاویرپر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں پہلے لوگوں کے واجبات ادا کرنے چاہئیں۔ سلمیٰ ظفر، شیری شاہ اور دیگر سمیت کئی فنکار اپنے واجبات کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک اورصارف نے لکھاکہ کتنی قسمت والے ہیں یہ لوگ، بار بار خدا کے در پر بلاوا آجاتا ہے ، ماشا اللہ۔ پھر بھی سدھرتے نہیں ،کاش کہ اس بار ہدایت لیکر آئیں اور سدھر جائیں ،خاص کر جویر یہ۔
ایک صارف نے فنکار جوڑی پر طنز کرتے ہوئے لکھاکہ لوگوں کے پیسے کھا کر فراڈ کرکے حج پر جاتے ہیں ، بے شرم،بدکردار، دھوکےباز، گھٹیا لوگ توبہ،پتہ نہیں کتنے لوگوں کی ان کیخلاف ایف آئی آر ہےا ور یہ ان کے پیسے سے بچے بھی پالتے ہیں اور حج کرتے ہیں ، تم لوگوں کو شرم آنی چاہیے، جن کے اوپر قرض ہوتا ہے وہ حج نہیں کرسکتے اور یہ دونوں میاں بیوی ملکر فراڈ کرتے ہیں۔