بھارتی صارف کا جانی ایمبر کیس کا پریانکا کی فلم اعتراض سے موازنہ

 دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم”اعتراض “میں منفی کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا نے اس پوسٹ کو ’لائک‘ کیا۔ اداکارہ نے دونوں معاملات کے درمیان مماثلت سے اتفاق کیا

 حال ہی میں ختم ہونے والے جانی ایمبر کیس کے فیصلے پر بہت سے میمز بنائے گئے ۔  ایک مداح نے 2004 میں بننے والی اکشے کمار، پریانکا چوپڑا اور کرینا کپور کی فلم اعتراض کا ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے مقدمے سے موازنہ کیا ہے۔

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے درمیان کئی ماہ تک جاری رہنےوالا ہتک عزت کا یہ کیس سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈنگ موضوعات میں سے ایک تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مس مارول میں تقسیم ہند کا منظر فلماتے ہوئے شرمین عبید غمگین کیوں ہوئیں؟

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کا پریمیئر

صارف نے فلم کے عدالت میں فلمائےگئے منظر کے ساتھ جانی ایمبر کیس کے دوران کورٹ روم میں لی گئی تصویر کا کولاج بناکرٹوئٹ کیا اور کیپشن میں لکھا کہ بالی ووڈ یقینی طور پر اس مقدمے کا پہلے سے علم تھا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم”اعتراض “میں منفی کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا نے اس پوسٹ کو ’لائک‘ کیا۔ اداکارہ نے دونوں معاملات کے درمیان مماثلت سے اتفاق کیا۔

فلم اعتراض میں پریانکا چوپڑا نے عمررسیدہ بزنس مین کا کردار ادا کرنے والے آنجہانی اداکار امریش پوری کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے ادارے میں کام کرنے والے خوبروملازم(اکشے کمار) کے عشق میں مبتلا ہوکر اسے اپنے دام میں پھانسنے کی کوشش کرتی ہے اور انکار پر اکشے کمار کو ملازمت سے بے دخل کردیتی ہے۔

بعدازاں اکشے کمار انصاف کے حصول کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور طویل قانونی جنگ کےبعد جنسی ہراسانی کا مقدمہ جیت جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر