ایک تہائی پاکستانیوں نے فلم انڈسٹری کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیدی
11فیصد افراد نے کہا کہ گزشتہ سال فلم انڈسٹری کی کارکردگی بہت اچھی رہی، 18 فیصد کے مطابق فلم انڈسٹری کی کاکردگی اچھی تھی،24 فیصد رائے دہندگان نے فلمی صنعت کی کارکردگی کو مناسب قرار دیا

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے حالیہ سروے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایک تہائی (29فیصد)پاکستانیوں نے گزشتہ سال فلم انڈسٹری کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیدیا۔
بذریعہ فون انٹرویو کیے گئے سروے میں ملک بھر کی شہری و دیہی آبادی کے 1234 مرد و خواتین نے حصہ لیا تھا۔شرکا سے سوال کیا گیا تھا کہ گزشتہ سال فلم انڈسٹری کی کارکردگی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ کارکردگی بہت اچھی،اچھی،مناسب،خراب یا بہت خراب رہی؟
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کا پریمیئر
مس مارول میں تقسیم ہند کا منظر فلماتے ہوئے شرمین عبید غمگین کیوں ہوئیں؟
اس سوال کے جواب میں 11فیصد افراد نے کہا کہ گزشتہ سال فلم انڈسٹری کی کارکردگی بہت اچھی رہی، 18 فیصد کے مطابق فلم انڈسٹری کی کاکردگی اچھی تھی،24 فیصد رائے دہندگان نے فلمی صنعت کی کارکردگی کو مناسب قرار دیا۔
One-third (29%) Pakistanis believe that the performance of the film industry was satisfactory over the past year:
Gallup & Gilani Pakistan
Learn more:https://t.co/nEQji9LdoT pic.twitter.com/Cr8uuhhOk2
— Gallup Pakistan (@GallupPak) July 6, 2022
سروے میں 8 فیصد افراد نے فلمی صنعت کی کارکردگی کو خراب جبکہ 9 فیصد نے انتہائی خراب قرار دیا جبکہ 30 فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔









