زارا نور عباس اور اسد صدیقی بکنگھم پیلس کیوں گئے؟

زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے  لندن برج کے سامنے کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور رائل اور ایلبرٹ ہال کا بھی نظارہ کیا

اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی ان دنوں میں لندن میں سیر و تفریح کررہے ہیں۔

اداکار جوڑی نے نہ صرف لندن  کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا ہے بلکہ ملک برطانیہ کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس بھی گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عدنان صدیقی نےخود کو کس ایوارڈ کا حق دار قرار دیدیا؟

شاہد آفریدی نے گلوکار شہزاد رائے کو عید پر کونساتحفہ بھجوایا؟

زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے  لندن برج کے سامنے کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور رائل اور ایلبرٹ ہال کا بھی نظارہ کیا۔

اس موقع زارا نے آسمانی رنگ کی جینز اور جیکٹ کے ساتھ نارنجی رنگ کی ٹی شرٹ اور نارنجی جوتے پہن رکھے تھے جبکہ اسد بھی آسمانی رنگ کی جینز اور سفید ٹی شرٹ میں ملبوس تھے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے زارا  نے لندن میں اس عمارت کے باہر کھڑے ہوکر تصاویربنوائی تھیں جہاں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائےکی بلاک بسٹر فلم محبتیں کے مناظر فلم بند کیے گئے تھے۔اتفاق سے زارانور عباس نے اس جگہ کا دورہ اس دن کیا تھا جس دن کنگ خان کو بالی ووڈ میں آئے 30 سال پورے ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر