فواد خان کی اسٹوڈیو کی بحالی میں میکال حسن کی امداد کی اپیل
میکال حسن نے اپنے ڈیجیٹل فیڈیلٹی اسٹوڈیو کی دوبارہ تعمیر کیلیے گوفنڈمی مہم شروع کردی، ایک لاکھ ڈالر امداد کا ہدف مقرر، 17ہزار800 ڈالر جمع ہوگئے
معروف میوزک پروڈیوسراور گلوکار میکال حسن نے لاہور میں شارکٹ سرکٹ کے نتیجے میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے اپنے اسٹوڈیو کے لیے آن لائن فنڈ جمع کرنا شروع کردیا۔
مارول سنیمیٹک ورلڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کے ذریعے اسکرین پر واپس آنے والے معروف اداکار فواد خان نے میوزک اسٹوڈیو کی بحالی میں میکال حسن کی مدد کی اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور میں میکال حسن کا تاریخی اسٹوڈیو جل کر خاکستر
معروف پاکستانی اداکار و ڈائریکٹر تنویر جمال جاپان میں انتقال کرگئے
فواد خان نےاس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں ڈیجیٹل فیڈیلٹی اسٹوڈیو کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں، یہ اسٹوڈیو ہمارے بہت ہی قریبی دوست چلارہے تھے ،جو پچھلی 2،3 دہائیوں کے دوران نہ صرف اپنے میوزک کے ذریعے بلکہ پاکستانی پاپ میوزک انڈسٹری کے مشہور ترین گانے ریکارڈ کرکے عالمی سطح پر پاکستان کیلیے فخر کا باعث بنے۔
View this post on Instagram
فوادخان نے بتایا کہ پاکستان کے کئی مشہور ترین گلوکاروں نے اپنے پہلے گانے اس اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرائے،انہوں نے بتایا کہ ہمارے اپنے بینڈ ای پی کا تعلق اس اسٹوڈیوسے رہااس کے علاوہ عاطف اسلم،جنون ،علی نور اور علی سیٹھی سمیت پاکستان کا ہر عظیم موسیقار اور بینڈ اس اسٹوڈیو سے منسلک رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس اسٹوڈیو نے پاکستانی میوزک انڈسٹری کی اٹھان میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
فواد خان نے مزید کہا کہ اس اسٹوڈیو کے بارے میں بات کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک حالیہ حادثے میں یہ اسٹوڈیو شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں جل کر مکمل تباہ ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم آپ سے اپیل کررہے ہیں کہ اس اسٹوڈیو دوبارہ تعمیر میں ہماری مدد کریں تاکہ آنے والے سالوں میں میکال حسن پہلے کی طرح شاندارمیوزک تیار کرتے رہے۔
واضح رہے کہ میکال حسن نے فنڈ جمع کرنے کیلیے گوفنڈڈاٹ می نامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پراپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جس میں فنڈز کا ہدف ایک لاکھ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اب تک تقریباً14ہزار 800 امریکی ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔