6لاکھ ڈالر میں کم کردیشن بننے والی ماڈل نے اپنی شکل کتنے لاکھ ڈالر میں بحال کروائی؟

برازیلین ماڈل جینیفر پامپلونی نے امریکی ریئلٹی اسٹار جیسا دکھنے کیلیے 12 سال میں 40 آپریشن کروائے لیکن پھر بھی خوشی حاصل نہ کرسکی

امریکی ریئلٹی اسٹار کم کردیشن  سے مشابہت اختیار کرنے کیلیے کئی سال اور لاکھوں ڈالر برباد کرنے والی برازیلین  ماڈل نےاب  اپنی اصل شکل کی بحالی کیلیے مزید کئی ہزار  ڈالر خر چ کردیے۔

معروف فیشن برانڈ ورسیس سے وابستہ برازیلین ماڈل جینیفرپامپلونا نے کم کردیشن جیسی مشابہت اختیار کرنے کیلیے 12 سال کے دوران 40 آپریشن کروائے تھے جن پر 6 لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان کی اسٹوڈیو کی بحالی میں میکال حسن کی امداد کی اپیل

فلمی ناقد نے قائد اعظم زندہ باد کو سنگھم کا چربہ قرار دیدیا

نیویارک پوسٹ کے مطابق29 سالہ ماڈل نے اب  اپنی اصل  شکل کی بحالی کیلیے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے ہیں کیونکہ اسے احساس ہوگیا تھاکہ اس کی خوشی صرف سطحی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے کردیشن کہتے تھے اور اس بات نےمجھے پریشن کرنا شروع کردیا تھا، میں ایک تعلیم یافتہ بزنس ویمن تھی، میں نے بہت کام کیا تھااور میں نے یہ تمام کامیابیاں اپنی ذاتی زندگی میں  حاصل کی تھیں لیکن اب مجھے صرف اس لیے پہچانا جارہا تھا کہ میں کردیشن سے مشابہ لگ رہی تھی۔

پہلی سرجری کے وقت پامپلونا کی عمر صرف 17 برس تھی اور کردیشن اس وقت مقبولیت حاصل کرنا شروع کررہی تھی تاہم پامپلونا کردیشن جیسا دکھنے کے نشے میں مبتلا ہوگئی اور ایک کے بعد دوسری سرجری کرواتی رہی۔اس نے 3 رہینوپلاسٹیز ا،بٹ امپلانٹ ،چربی کے انجکشنزاور   اپنے نچلے دھڑ کے 8 آپریشن سمیت مجموعی طور پر 40 سے زائد آپریشن کروائے۔

پامپلونا نے کم کردیشن کی مشابہت کی بدولت عالمی سطح پر شہرت حاصل کی اور انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز جمع کرلیے لیکن یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکیں۔

وہ کہتی ہیں کہ  مجھے اس بات کا احساس ہوا  کہ میں سرجریز کی عادی ہوگئی ہوں اور میں خوش نہیں ہوں ، میں اپنے چہرے پر فلر لگا رہی تھی جیسے میں سپر مارکیٹ میں ہوں،یہ ایک نشہ تھا اور میں شہرت اور پیسے کےچکر میں سرجری کی لت میں مبتلاہوگئی، میں نے ہر چیز پر اپنا کنٹرول کھو دیا، میں بہت مشکل وقت سے گزری۔

پامپلونا نے دعویٰ کیا کہ وہ برسوں سے پریشان رہی تھی کہ اس کے جسم میں ڈسمورفیا ہے اور وہ اپنی فطری شکل میں واپس جانا چاہتی ہے۔اس نے استنبول میں ایک ڈاکٹر کو تلاش کیا جس نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کی سابقہ ​​شکل میں واپس آنے میں اس کی مدد کرنے کے قابل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کمپیوٹر پر پہلے ہی دیکھا تھا کہ میں کیسی دکھوں گی اور ایسا لگتا تھا کہ میں دوبارہ جنم لے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک شخص کے طور پر آپریشن تھیٹر میں گئی اور بالکل دوسرے شخص کے طور پر واپس آئی۔

پامپلونا نے کہا کہ بہترین احساس یہ جاننا ہے کہ میں اب خود سے نہیں لڑ رہی ، میں  اب وہی ہوں جو میں بننا چاہتی تھی اور میں واقعی اب زندگی کا مطلب سمجھ گئی ہوں۔وہ کہتی ہیں  کہ ایسے لوگ ہیں جو  سرجری کو انسٹاگرام پر خوش نما ظاہر کرتے ہیں  لیکن زندگی مکمل نہیں ہے  اور سرجری کا عادی ہونا اچھی چیز نہیں ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی ہیں، جس کا عنوان ہے”نشہ “آپریشنز کے خطرات ۔

 ماڈل نے جسمانی ڈسمورفیا کے شکار افراد کی مدد کے لیے برازیل میں ایک فاؤنڈیشن قائم کرنے کے لیے ایک معالج کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی زندگی کی کہانی کے ذریعے  بہت سے لوگوں کی مدد کر سکتی ہوں، لیکن میرا چہرہ خوبصورت ہے اور اب میں اور بھی خوبصورت لگ رہی ہوں۔

پامپلونا اب  اپنی اصل شکل کی بحالی کے بعد  لی گئی سیلفیز پوسٹ کر رہی ہیں تاکہ کاسمیٹک علاج کی بدصورت حقیقت کو بے نقاب کیا جا سکے۔

متعلقہ تحاریر