ہالی ووڈ کے اسکرین رائٹر بھی ساؤتھ انڈین فلم آر آر آر کے مداح بن گئے

آر آر آر عظیم جہنم ہے، کیا اس سے پہلے کسی فلم نے کبھی اپنے اندر فلم کو اتنا زیادہ سمویا ہے،جان اسپیہٹس

ہالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر  جان اسپیہٹس نے ساؤتھ انڈین فلموں کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی شاہکار فلم آر آر آر کو زبردست پذیرائی سے نوازا ہے۔

جان اسپیہٹس ہالی ووڈ کی ڈیون،پسنجرز،ڈاکٹر اسٹرینج اور پرومیتھیس جیسی شاندار فلموں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی  ظفر کا عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی پر ردعمل

بالی ووڈ اسٹار بریڈلی کوپر ، ہما عابدین کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

 

ساؤتھ انڈین فلم میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر  نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔جان اسپیہٹس نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  آر آر آر عظیم جہنم ہے، کیا اس سے پہلے کسی فلم نے کبھی اپنے اندر فلم کو اتنا زیادہ سمویا ہے، کیا زبردست سفر تھا، اب کچھ دن بعد اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

آرآرآر ایک فرضی کہانی ہے جس میں 1920 کی منظر کشی کی گئی ہے، فلم   کی کہانی دو عظیم حریت پسند جنگجوؤں الوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم  کے گرد گھومتی ہے، فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، اجے دیوگن، اولیویا مورس، سموتھیرکانی، ایلیسن ڈوڈی، رے سٹیونسن بھی شامل ہیں۔

آرآرآر 2017 کی بلاک بسٹر باہو بلی 2 کے بعد ایس ایس راجامولی کی پہلی فلم ہے جسے زبردست پذیرائی ملی تھی۔ یہ فلم بیک وقت پوری دنیا میں ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز ہوئی۔ کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی ریلیز کی تاریخوں کو متعدد بار آگے بڑھایا گیا۔ تھیٹر میں ریلیز ہونے کے تقریباً دو ماہ بعد فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی۔ جو ن  میں آرآرآرکے ہندی ورژن کو نیٹ فلکس پر دنیا بھارت کی سب سے مقبول فلم قرار دیاگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر