ثنا فخر اور معمر رانا کا طویل عرصے بعد اسکرین پر ری یونین
ثنا فخر کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ وڈیو میں اداکار جوڑی نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں اور ہاتھوں میں پستول تھام رکھے ہیں

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ثنا فخر اور اسٹائلش اداکار معمر رانا طویل عرصے بعد اسکرین شیئر کرنے جارہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے مناظر شیئر کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
سجل علی کی میتھا میٹکس سے دوستی نہ ہونے کی وجہ کون تھا؟
سشمتا سین اور للت مودی جلد شادی کرنے والے ہیں؟
انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ وڈیو میں ثنا فخر اور معمر رانا نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں اور ہاتھوں میں پستول تھام رکھے ہیں۔ وڈیو میں پولیس موبائل بھی نظر آرہی ہے۔
View this post on Instagram
ثنا فخر نے وڈیو کے کیپشن میں چلو جادوئی فلم بنائیں، اداکاروں کا ملاپ، فلم سیٹ اورجلد آرہی ہے کے ہیش ٹیگ استعمال کیے ہیں ۔وڈیواور اسکے کیپشن میں درج تفصیلات دیکھ کر بظاہر یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار کسی کرائم ایکشن فلم کی شوٹنگ میں شریک ہیں۔









