اداکارہ مہوش حیات تاحال مس مارول کے سحر میں مبتلا

اداکارہ مہوش حیات مس مارول کو ریلیز ہوئے  کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی اپنی کامیابی کا جشن منارہی ہیں

اداکارہ مہوش حیات عید الاضحیٰ پراپنی نئی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی ریلیز کے باوجود تاحال مس مارول کے سحر میں مبتلاہیں۔

بلاشبہ مارول سنیمیٹک ورلڈ کی پہلی مسلم سپر ہیروز سیزیز کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھنا صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کی بڑی کامیابی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ مہوش حیات مس مارول کو ریلیز ہوئے  کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی اپنی کامیابی کا جشن منارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ سونیا حسین سالگرہ پر ملنے والی محبت پر خوشی سے نہال

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے 20 سالہ دوستی کے بعد شادی کرلی

اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر مس مارول   کے مزید پس پردہ مناظر کی تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے ویب سیریز کے کرداروں کے ساتھ اپنا گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے سب کا مختصر تعارف بھی کروایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

تصویر میں مہوش حیات اور دیگر فنکاروں کے ساتھ پہلی مسلم سپر ہیرو کا کردار اداکرنے والی ایمان ویلانی بھی موجود ہیں۔ یا درہے کہ مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیروز سیریز میں اداکارہ مہوش حیات اور اداکار فواد خان نے کمالا خان کے پرداد اور  پردادی کا کردار ادا کیا تھا۔ دونوں پاکستانی اداکاروں کو  تقسیم ہند کے دور میں دکھایا گیا ہے۔کمالہ خان کو ورثے میں اپنی پردادی کا جادوئی کڑا ملتا ہے جس کے ذریعے وہ سپر ہیرو بن جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر