علی ظفر نےبیٹیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے مشہور گیت کےبول بد ل ڈالے
علی ظفر نے کنسرٹ کے دوران گانا روک کر کہا کہ یہ امید صرف بیٹوں سے کیوں ہوتی ہے کہ بڑا نام کرے گا؟ یہ امید بیٹیوں سے بھی ہوسکتی ہے
گلوکار علی ظفر خدادداد تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور گلوکاری، اداکاری، فلمسازی اور مصوری میں اپنی مثال آپ ہیں.
لاتعداد صلاحیتوں کے مالک علی ظفر باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں بھی کنجوسی سے کام نہیں لیتے اور نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ سمیت کئی باصلاحیت گلوکاروں کو اپنے ساتھ اسٹوڈیو شیئر کرنے کا موقع دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سجل علی اور احد رضا میر نے اب کیا کردیا؟
شہزاد رائے نوبیاہتا جوڑوں کو کون ساکورس لازمی کروانا چاہتے ہیں؟
گلوکار علی ظفر نے اپنے ایک حالیہ کنسرٹ میں قوم کی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے ایک شاندار قدم اٹھایا ہے۔گلوکارعلی ظفر نے عامر خان اور جوہی چاؤلہ کی مشہور بھارتی فلم”قیامت سے قیامت تک “ کے شہرہ آفاق گیت”پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا“ کے بول بدل ڈالے۔
@AliZafarsays Oh Man…… A lot of respect and love for you. You are the Real BHAI 💖🥺 pic.twitter.com/Y5lR1rEMDn
— Nida Ali (@__NidaAli__) July 17, 2022
علی ظفر نے کنسرٹ کے دوران گانا روک کر کہا کہ یہ امید صرف بیٹوں سے کیوں ہوتی ہے کہ بڑا نام کرے گا؟ یہ امید بیٹیوں سے بھی ہوسکتی ہے۔بعد ازاں علی ظفر نے اس گیت کے بول کچھ یو ں کردیے”پاپا کہتے ہیں بڑا نام کریگی، بیٹی ہماری ایسا کام کریگی “اور کنسرٹ کے شرکا کو اپنے ساتھ ملاکر یہ بول گائے۔
نداعلی نامی ٹوئٹر صارف نے علی ظفر کی یہ وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے احترام اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اصل بھائی قرار دیدیا۔
🙏 It is about time that women get all that they deserve and the least we can do as men is to acknowledge that and bring that awareness. A society that enables its women to shine in all areas of life is a healthy and progressive society. https://t.co/OnInrHduLB
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 19, 2022
گلوکار نے خاتون کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عورت کو وہ سب کچھ دیا جائے جس کی وہ حق دار ہے،ہم مرد کم از کم ہم اس بات کو تسلیم کریں اور اس حوالے سے معاشرے بیداری پیدا کریں ۔
گلوکارعلی ظفر نے مزید کہاکہ وہ معاشرہ جو اپنی عورتوں کو زندگی کے ہر شعبےمیں چمکنے کے مواقع فراہم کرتا ہے وہ صحت مند اور ترقی پسندمعاشرہ ہے۔