اعجاز اسلم سیاستدانوں کی روز روز کی تو تو میں میں سے تنگ آگئے
تمام سرکردہ سیاسی جماعتیں صرف اقتدار کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں، کوئی بھی ملک کی معیشت اور روپے کی قدر گرنے پرفکرمند نہیں ہے،اداکار
اداکار اعجاز اسلم سیاستداوں کی آئے روز کی تو تو میں میں سے تنگ آگئے۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹر تھریڈ سرکردہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مخاطب کرکے پاکستان کو اپنی پہلی ترجیح بنانے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کا نور مقدم کو پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت
آمنہ الیاس کے بےباک ترین فوٹو شوٹ نے انڈسٹری کو بھی حیران کردیا
اعجاز اسلم گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر تھریڈمیں لکھا کہ ہم کتنے افسوس ناک دور سے گزررہے ہیں۔ تمام سرکردہ سیاسی جماعتیں صرف اقتدار کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی بھی ملک کی معیشت اور روپے کی قدر گرنے پرفکرمند نہیں ہے۔
Everyday we see press conferences targeting each other personally but we hear no good news when it comes to pakistan, our country should be our first priority 🙏🏼🙏🏼🙏🏼
— aijaz aslam (@aijazz7) July 19, 2022
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ٹوئٹر ہینڈلز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سر ہمیں استحکام کی ضرورت ہے،ہم روز پریس کانفرنسز میں ایک دوسرے کو ذاتی طور پر نشانہ بناتے دیکھتے ہیں لیکن جب بات پاکستان کی ہو تو ہمیں کوئی اچھی خبر سننے کو نہیں ملتی، ہمارا ملک ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔