اداکارہ عشنا شاہ  کا ڈرامہ سیریل حبس کو ملنے والی  محبت کیلیے اظہار تشکر

ڈرامہ سیریل حبس کی کہانی کافی پیچیدہ قسم کی ہے تاہم ناظرین کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے

اے آر وائی ڈیجیٹل پر  منگل کے روز نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل حبس کو ناظرین کی جانب سے خاصا پسند کیا جارہا ہے، اس ڈرامے میں اداکارہ عشناہ شاہ اور اداکار فیروز خان مرکزی کردار ادا کررہےہیں۔

اداکارہ عشنا شاہ نے حبس کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے خیالات کے اظہار مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا عالیہ بھٹ واقعی جڑواں بچوں کو جنم  دینگی؟رنبیر کا سچ بتانے سے انکار

آمنہ الیاس کے بےباک ترین فوٹو شوٹ نے انڈسٹری کو بھی حیران کردیا

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے ڈرامہ حبس کو ملنے والی محبت کے لیے بہت مشکور ہوں۔ لوگ اس لطافت  کی تعریف کر رہے ہیں جو ایک خطرہ ہے جو ہم سب نے اٹھایا۔

ڈرامے  میں فیروز خان ایک ایسے امیر کاروباری شخص  کا کردار ادا کررہے ہیں جو رشتوں کے حوالے سے بچپن سے عدم تحفظ کا شکار ہے۔جبکہ اداکارہ عشنا کو لوئرمڈل کلاس گھرانے کی ورکنگ وومن دکھایا گیا ہے جو آفس سیکریٹری کےطور پر فیروز خان کا دفتر جوائن کرتی ہیں اور پھر فیروز خان اپنے والد کی ایک شرط کو پورا کرنے کیلیے عشنا شاہ سے شادی کرلیتے ہیں لیکن دونوں کے درمیان میاں بیوی والا کوئی تعلق  قائم نہیں ہوپاتا۔

ڈرامہ سیریل حبس کی کہانی کافی پیچیدہ قسم کی ہے تاہم ناظرین کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔19 جولائی کو نشر ہونے والی تازہ ترین قسط کو 2 دن میں یوٹیوب پر 33 لاکھ ناظرین دیکھ چکے ہیں ۔ ڈرامے کے آدفیشل ساؤنڈ ٹریک کو یوٹیوب پر اب تک 17 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر