چیف جسٹس حمزہ کو برطرف کررہے تھے، آرمی چیف نے پیر تک رکوادیا، سلمان احمد
عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں غالباً 26 اکتوبر کو منعقد ہوں گے،الیکشن کمیشن تبدیل کردیا جائے گا اور نگراں حکومت قائم ہوجائے گی، عمران خان کے فوکل پرسن برائے ثقافت کا اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائےثقافت گلوکار و موسیقار سلمان احمد نے حمزہ شہباز کی برطرفی اور عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے بڑےبڑے دعوے کردیے۔
سلما ن احمد نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے اور بلال مقصود پنجاب اسمبلی میں آئین سے کیے گئے کھلواڑ پر افسردہ
فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ملکی سیاستدانوں کو غلیظ قرار دے دیا
سلمان احمد کا کہنا تھا کہ عام انتخابات غالباً 26 اکتوبر کومنعقد ہوں گے جس کا اعلان آج تک ہوجائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن تبدیل کردیا جائے گا اور نگراں حکومت قائم کردی جائے گی۔
General Elections will be held in OCT 22 , probably on 26th October. The announcement will be made tomorrow, The election Commission will be replaced. Interim Govt will be formed.CJP was sacking Humza but was requested by COAS to delay it till monday . گھوڑے کےمنہ سے ۔ (insider)
— salman ahmad (@sufisal) July 23, 2022
سلمان احمد نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس حمزہ کو برطرف کرنے والے تھے لیکن آرمی چیف نے فیصلہ پیر تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معلومات انہیں اندرونی ذرائع سے فراہم کی گئی ہے۔اپنے ذرائع کے حوالے سے انہوں نے” گھوڑے کے منہ سے“ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔









