اداکارہ نیمل خاور کا ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ

دعا کریں مصطفیٰ جلدی بڑا ہوجائے تو میں ڈرامہ کرسکوں گی لیکن ابھی میں اپنے بچے کو نہیں چھوڑ سکتی، اداکارہ کا انسٹاگرام لائیو سیشن میں مداح کو جواب

اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے ٹیلی وژن اسکرین پر واپسی کا عندیہ دیدیا۔

حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور نےانسٹاگرام لائیو پر مداحوں  کے سوالات  کے جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیے

ایمن اور منال نے ساحل پر والدہ کی سالگرہ منائی

سجل علی کو شاہد کپور کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا

ایک مداح نے ادکارہ سے سوال کیا کہ  آپ ڈرامہ کیوں نہیں کررہیں؟ اداکارہ نے کہا کہ دوستوں اگر مجھے وقت ملے تو میں ڈرامہ کرسکوں گی لیکن ابھی مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل ہوجائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ  ان کا بیٹا مصطفیٰ  تھوڑا بڑا ہوجائے تو ہوسکتا ہے کہ وہ اگلے سال  ڈرامہ کرسکیں، لیکن ابھی تک وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتیں لیکن اگر اگلے سال وہ دونوں چیزوں کو ایک ساتھ کرسکیں گی تو ڈرامہ کیوں نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بہت مشکل سے وقت نکل پاتا ہے، اسلیے ابھی ڈرامہ کرنا مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں مصطفیٰ جلدی بڑا ہوجائے تو وہ ڈرامہ کرسکیں گی، لیکن ابھی وہ اپنے بچے کو نہیں چھوڑ سکتیں۔

متعلقہ تحاریر