حرا مانی پسند کی شادی اور کم عمری کی شادی کا فرق نہیں جانتیں؟
میں چاہتی ہوں کہ دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں،اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنے گا، اداکارہ کو انسٹاگرام اسٹوری پر شدید تنقید کاسامنا
گلیمر کی دنیا میں زندگی گزارنے والی حرا مانی شاید زندگی کے ہر معاملے کو ایک ہی نظر سے دیکھتی ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ وہ دعازہرا اور ظہیر کے حوالے سے ایک غیر ذمے دارانہ خواہش کا اظہار کربیٹھیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں،اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنے گا۔
اداکارہ حرا مانی کی اسٹوری کے اسکرین شاٹس تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں اور صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، کسی نے انہیں ان پڑھ تو کسی نے زنیر ا ماہم پارٹ 2 قرار دیدیا جبکہ صارفین کی اکثریت نے انہیں توجہ کی طالب قرار دیدیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کی بیٹی ہوتی اور وہ کسی گینگ کے ہتھے چڑھ ہاتھ لگ جاتی تو پھر آپ کو پتہ چلتا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ کو پوری کہانی نہیں معلوم تو آپ کو چپ ہوجانا چاہیے۔
یاد رہے کہ33سالہ حرامانی 2 بچوں کی ماں ہیں اور انہوں نے 2008 میں صرف 19برس کی عمر میں خود سے 13 سال بڑے اداکار مانی سے پسند کی شادی کی تھی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حرا مانی کو دعا زہرا اور ظہیراحمد کا معاملہ دیکھ کر اپنا ماضی یاد آگیا ہو لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہیےپسند کی شادی اور کم عمری کی شاد میں فرق ہوتا ہے، گوکہ وہ بھی شادی کے وقت اتنی پختہ عمر کی نہیں تھیں لیکن پھر بھی وہ کم ازکم قانونی طور پر بالغ تو تھیں۔دوسری جانب دعا زہرا کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ قانونی طور پر نابالغ ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو اپنی حیثیت کا احساس کرنا چاہیے، وہ شہرت کی جس بلندی پر ہیں تو یقیناً انہیں نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد فالو کرتی ہوگی، ان کے اس قسم کے خیالات سے گھر سے بھاگنے کی خواہشمند لڑکیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔