اداکار دانش تیمور کی پہلی کوشش میں کامیاب سرفنگ

 دانش تیمور نے اپنے انسٹاگرام  پیج پر مہارت سے مصنوعی لہروں پر سرفنگ کرنے کی  وڈیو شیئرکردی

اداکار دانش تیمور اچھے اداکار اور میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اسپورٹس مین بھی نکلے۔

 دانش تیمور نے اپنے انسٹاگرام  پیج پر مہارت سے مصنوعی لہروں پر سرفنگ کرنے کی  وڈیو شیئرکردی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار حمزہ سہیل کس ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے؟

اداکار بھی بارش کے پانی میں ڈوبے کراچی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور

وڈیو میں دانش تیمور کو  کسی واٹر پارک میں  مصنوعی لہروں پر کامیابی سے سرفنگ کی اور مختلف اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کی۔58سیکنڈ ز کی وڈیو میں دانش تیمور  مہارت سے توازن برقرار رکھتے ہوئے سرفنگ کرتے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

دانش تیمور نے وڈیو کے کیپشن میں واضح کیا کہ  انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار یہ تجربہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکار دانش تیمور اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک معروف نجی چینل پر گیم شو کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر