ماہرہ خان کی نقل اتارنے والی سوشل میڈیا اسٹار کا انسٹاگرام پر چرچا

19ہزار فالوورز رکھنے والی عائشہ فاطہ نے ماہرہ خان کی نقل اتار کر صارفین کو حیران کردیا

اداکارہ ماہرہ خان کی نقالی کرنے والی سوشل میڈیا اسٹارعائشہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سوشل صارفین کی جانب عائشہ فاطمہ کی نقالی وڈیو کو خاصہ پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ماریہ واسطی کی شرمناک وڈیو لیک ہوگئی

سپریم کورٹ کے فیصلے پر کس فنکار نے کیا کہا؟

عائشہ فاطمہ نامی انسٹاگرام صارف نے اپنے انسٹاپیج پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ میں ماہرہ خان جیسی آواز نکال سکتی ہوں اور میرے گھر والے بھی کہتے ہیں کہ تم تھوڑی سی ماہرہ جی جیسی آواز نکال سکتی ہو۔۔

عائشہ فاطمہ نے وڈیو میں ماہرہ خان کے ایک انٹرویو میں اداکیے گئے جملوں کو اتنی مہارت سے ادا کیا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے منہ سے ماہرہ خان کی آواز نکل رہی ہے۔عائشہ فاطمہ کےا نسٹاگرام فالوورز کی تعداد 19ہزار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha fatima (@ayeshafatima_50)

عائشہ فاطمہ کا کمال یہ ہے کہ وہ صرف ماہرہ خان کی آواز ہی نہیں نکالتیں بلکہ ان کا انداز بھی ہو بہو نقل کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی وڈیو کو خاصہ پسند کیاگیا ہے اور اب تک اس وڈیو کو 34ہزار سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ فاطمہ کی نقالی کی دل بھر کے تعریف کی ہے۔ایک صارف نے تو انہیں 10 میں سے 10 نمبر بھی دیدیے تاہم ایک صارف کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کا گلہ خراب ہوجائے تو بھی وہ اتنا برا نہیں بولتیں۔

متعلقہ تحاریر