ازیکہ ڈینیئل پھر سے دلہن بننے جارہی ہیں؟
اداکارہ نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوبارہ دلہن بننے کا عندیہ دے دیا۔
ازیکہ ڈینیئل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان ،خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جن کے کریڈٹ پر ملال یار اور چیخ سمیت کئی کامیاب ڈرامے ہیں۔
اداکارہ نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوبارہ دلہن بننے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ماریہ واسطی کی شرمناک وڈیو لیک ہوگئی
ماہرہ خان کی نقل اتارنے والی سوشل میڈیا اسٹار کا انسٹاگرام پر چرچا
اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں کھلتےہوئے رنگوں کے پھولوں سے سجے بلاؤز اور آف وائٹ ساڑھی میں ملبوس گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ تصاویر میں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں اور انہوں نے گلے میں موتیوں کی مالا اور کانوں میں جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ایک شیریں اختتام کے بعد ایک نئی شروعات۔ ادکارہ نے اپنے کیپشن میں وڈینگ وائبز یعنی شادی کی آوازیں بھی لکھا۔
یاد رہے کہ ازیکہ ڈینیئل نے اپریل میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں تاہم بعد ازاں ان کی شادی ختم ہوگئی تھی۔