عالیہ بھٹ کی پہلی پیشکش فلم”ڈارلنگز “5اگست کو ریلیز کیلیے تیار
نیٹ فلکس فلم کا ٹریلر جاری کرچکا، ڈارلنگز میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ کی پہلی پیشکش فلم ”ڈارلنگز“ 5اگست کو ریلیز کی جائے گی۔نیٹ فلکس نے اس ویب سیریز کا ٹریلر پیر کو بالی ووڈ فلم ڈارلنگز کا ٹریلر جاری کیا تھا۔
فلم میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ازیکہ ڈینیئل پھر سے دلہن بننے جارہی ہیں؟
اداکارہ ماریہ واسطی کی شرمناک وڈیو لیک ہوگئی
فلم ڈارلنگز ممبئی میں ایک جوڑے بدرالنسا (عالیہ) اور حمزہ (وجے) کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں پاگل ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں اور اپنے رشتے کی حقیقت کو بند دروازوں کے پیچھے چھپاتے ہیں۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بدرالنسا اپنے شوہر حمزہ کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا شکار ہے، جو جلد ہی لاپتہ ہو جاتا ہے۔
بدرالنسا اور اس کی والدہ (شیفالی) مرکزی ملزمان کے طور پر تفتیش کے دائر ے میں آتے کیونکہ ہیں پولیس کو شک ہوتا ہے کہ حمزہ کو بدلہ لینے کیلیے اغوا یا قتل کردیا ہے۔
فلم میں عالیہ بھٹ اور شیفالی شاہ ایک ایسی بیٹی اور ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں اپنے اطراف کے لوگوں کو پیادے کے طور پر استعمال کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔وہ پولیس کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور لوگ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ اصل مجرم ہیں بھی یا نہیں۔
گوری خان، عالیہ بھٹ اور گورو ورما کی مشترکہ پیشکش اس فلم کےہدایتکار جسمیت کے رین ہیں۔ فلم کی موسیقی وشال بھردواج نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے سنگیت نگار گلزار ہیں۔
اپنے بینر ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ڈارلنگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈارلنگز میرے دل میں بہت خاص مقام رکھتی ہے، بطور پروڈیوسر ریڈچلیز کے ساتھ یہ میری پہلی فلم ہے، ہمیں بہت فخر اور خوشی ہے کہ فلم نے کس طرح شکل اختیار کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ دنیا بھر کے ناظرین کے لیے تفریح کا ذریعہ بنے گی۔









