حرامانی نے دعا زہرہ اور ظہیر احمد سے متعلق اپنے خیالات پر معافی مانگ لی
اداکارہ کا کہنا ہے دعا زہرہ اور ظہیر احمد کی کہانی کی حقیقت کا علم نہیں تھا اس لیے دو روز قبل ان کے حق میں پوسٹ شیئر کردی تھی تاہم اب میں اپنی غلطی پر معذرت کرتی ہوں۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ میں دعا زہرہ ، ان کے خاندان اور اپنی ساری عوام سے دل سے معذرت کرتی ہوں اور اپنی غلطی تسلیم کرتی ہوں ، کیونکہ غلطی تسلیم کرنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوجاتا ، اللہ تعالیٰ ہم سب کی بیٹیوں کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین ثمہ آمین۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ حرامانی کا کہنا ہے کہ "دو دن پہلے میں نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں میں نے دعا زہرہ اور ظہیر احمد کے حق میں لکھ دیا تھا ، مجھے علم نہیں تھا کہ یہ اغواء کا کیس ہے اور دعا زہرہ انڈر ایچ ہے ، میں دبئی میں چھٹیاں گزار رہی تھی ، کچھ یوٹیوبرز کی ویڈیو دیکھیں اور اندازہ لگا لیا جوکہ غلط تھا۔”
یہ بھی پڑھیے
عدنان صدیقی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کو بیہودہ تھیٹر قراردیدیا
ادکارہ حرامانی کا کہنا تھا ہم اداکار لوگ عوام سے ہوتے ہیں اور ہم اپنی عوام کو ناراض نہیں کرسکتے ، دو دن پہلے میں نے جو کچھ اپنے ویڈیو پیغام کہا اس سے میرے چاہنے والوں اور قریبی دوستوں کو بہت دکھ پہنچا ، جس پر پھر معذرت کرتی ہوں۔ اگر آپ نے غلطی کی ہے تو آپ کو معافی مانگنی چاہیے ، چاہے آپ کتنے بھی بڑے عہدے پر کیوں نہ بیٹھے ہوں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ دو روز قبل حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "میں چاہتی ہوں کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں،اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنے گا۔”
اداکارہ حرا مانی کی اسٹوری کے اسکرین شاٹس تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگے تھے اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا ، کسی نے انہیں ان پڑھ تو کسی نے زنیرہ ماہم پارٹ 2 قرار دیا تھا جبکہ صارفین کی اکثریت نے انہیں توجہ کی طالب قرار دیا تھا۔
ایک انسٹا صارف نے لکھا تھا کہ اگر آپ کی بیٹی ہوتی اور وہ کسی گینگ کے ہتھے چڑھ ہاتھ لگ جاتی تو پھر آپ کو پتہ چلتا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ کو پوری کہانی نہیں معلوم تو آپ کو چپ ہو جانا چاہیے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ33سالہ حرامانی 2 بچوں کی ماں ہیں اور انہوں نے 2008 میں صرف 19برس کی عمر میں خود سے 13 سال بڑے اداکار مانی سے پسند کی شادی کی تھی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حرا مانی کو دعا زہرا اور ظہیراحمد کا معاملہ دیکھ کر اپنا ماضی یاد آگیا ہو لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے پسند کی شادی اور کم عمری کی شاد میں فرق ہوتا ہے، گوکہ وہ بھی شادی کے وقت اتنی پختہ عمر کی نہیں تھیں لیکن پھر بھی وہ کم ازکم قانونی طور پر بالغ تو تھیں۔دوسری جانب دعا زہرا کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ قانونی طور پر نابالغ ہے۔
تاہم غلطی کا احساس ہونے کے بعد آج اداکارہ حرامانی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو میں دعا زہرہ اور اس کی فیملی سمیت تمام عوام سےمعذرت کی ہے، جوکہ ایک اچھا سائن ہے۔