ماہ نور بلوچ کی جگر کے عارضے میں مبتلا بچی کی امداد کی اپیل
کم سن ہانیہ کے جگر کےعلاج کیلیے 8لاکھ19ہزار روپے کی رقم باقی ہے اور یہ رقم صرف 3روز میں جمع کرنی ہے۔
اداکارہ ماہ نور بلوچ نے جگر کے عارضے میں مبتلا بچی کے جگر کی پیوند کاری کیلیے امداد کی اپیل کردی۔
اداکارہ نے کم سن ہانیہ کے والدین کی جانب سے شیئر کی جانے والی مالی امداد کی اپیل اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زارا نور عباس ”مجھے حق ہے“ مہم کا حصہ بن گئیں
تحریک انصاف کا اللہ رکھا پانی پوری سے اظہار ہمدردی
بچی کے علاج کے لیے شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق کم سن ہانیہ کے جگر کےعلاج کیلیے 8لاکھ19ہزار روپے کی رقم باقی ہے اور یہ رقم صرف 3روز میں جمع کرنی ہے۔
پوسٹ میں اکاؤنٹ ٹائٹل، اکاؤنٹ نمبر اور نجی بینک کا نام دیتے ہوئے صارفین سے اس پوسٹ کو شیئر کرنے اور بچی کے علاج میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ مانور بلوچ امریکا میں پیدا ہونے والی پاکستانی نژاد کینیڈین ادکارہ ، ہدایت کارہ اور سابق ماڈل ہیں۔انہوں نےاپنے کیریئر کا آغاز 1993 میں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ماروی سے کیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ نانی بن چکی ہیں لیکن آج بھی ان کی خوبصورتی کا مقابلہ نوجوان اداکاراؤں سے کیا جاتا ہے۔