مہنگی ترین پاکستانی فلمیں دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کتنے بجٹ میں بنیں؟

کہا جارہا ہے کہ دونوں فلموں کا مجموعی بجٹ 50 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

 اداکار فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی  ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ “اور اداکار شاہ کی” ضرار“پاکستان کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی ہی نہیں بلکہ سب سے  مہنگی  ترین فلمیں بھی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کا مجموعی بجٹ 50 کروڑ روپے  سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ رواں سال ریلیز ہونے کا امکان

اداکارہ ماریہ واسطی کی شرمناک وڈیو لیک ہوگئی

پاکستانی فلمی دنیا کی خبریں دینے والےایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار فواد خان،حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کی فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ “ دو، چار نہیں بلکہ پورے 30کروڑ روپےسےزائد میں تیارہوئی ہے۔

لالی ووڈ پکچرز کے مطابق اداکار شان کی فلم ”ضرار “  پر 20کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں۔ایکشن سے بھرپور دونوں فلموں کا فلم بینوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ فلمساز دونوں  فلموں سے خاطر خواہ منافع کمانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

متعلقہ تحاریر