عائشہ عمر بھی پاک ترک سیریز صلاح الدین ایوبی کا حصہ بن گئیں

استنبول میں تاریخی سیریز کے سیٹ کی رونمائی اور عکس بندی کا آغاز ہوگیا، پہلی پاک ترک سیریز اکلی فلمز اور انصاری شاہ فلمز کی مشترکہ پیشکش ہے

اداکارہ عائشہ عمر بھی سلطان صلاح الدین ایوبی پر بننے والی تاریخی سیریز کا حصہ بن گئیں۔

عائشہ عمر نے سیریز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ اس نے انہیں اس سیریز میں کام کرنے کاموقع دلایا۔مسلم تاریخ پر مشتمل سیریز کی عکس بندی کا آغاز 29جولائی کو ترکی میں ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

متھیرا آوارہ کتوں کوکینیڈا بھجوانے کے مشن کا حصہ بن گئیں

اداکارہ حریم فاروق نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلیے آواز اٹھادی

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ہمایوں سعید کے ساتھ تاریخی سیریز کے سیٹ کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں ان کے عقب میں سیٹ کی تیاری میں مصروف ماہرین اور تاریخی لباس میں ملبوس اداکار بھی نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ نےتصاویر کے کیپشن میں تاریخی سیریز کا حصہ بننے پر عاجزی وشکرگزاری کااظہارکرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ  بہترین ٹیم، بہترین عملے اور اب تک کےبہترین شہر سے دنیا کو اپنی کہانی سنانے کا موقع ملا ہے،کوئی  اس طرح کی چیزوں کا بس دیکھتاہے اور میں نے ایسا کرنے کی ہمت کی لیکن یہ سب اللہ کی وجہ سے ممکن ہوا۔

اداکارہ نے بتایاکہ وہ دنیا کو تاریخ اسلام کے عظیم ترین مجاہد سلطان صلاح الدین ایوبی کی کہانی سنانے کیلیے پہلی پاک ترک مشترکہ پیشکش کے سیٹ پر موجود ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھاکہ ابھی تو شروعات ہے اور انہیں سیریز کے سیٹ پر جاکرمطلوبہ لباس پہن کر اپنے کردار میں ڈھلنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ صلاح الدین ایوبی پہلی پاک ترک مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں ترکی کی اکلی فلمز کے ساتھ پاکستان کی انصاری شاہ فلمز نے اشتراک کیا ہے۔اداکار و فلمساز عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر