پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی سارہ علی خا ن کیساتھ تصاویر وائرل
تصاویر وائرل ہونے کے بعد بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ بھارتی اداکارہ اور پاکستانی ڈیزائنر مستقبل میں کسی مشترکہ منصوبےپر کام کرنے والے ہیں۔
پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا سے بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے لندن میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ بھارتی اداکارہ اور پاکستانی ڈیزائنر مستقبل میں کسی مشترکہ منصوبےپر کام کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلم فلاپ ہونے پر اسٹارز کی ادائیگی پر نظرثانی ہونی چاہیے، عالیہ بھٹ
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے آنے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا
وائرل تصاویر میں اداکارہ کی جانب سے لی گئی ایک سیلفی بھی شامل ہے۔لاہور سے تعلق رکھنےو الے فیشن ڈیزائنر محسن رانجھا نے تصاویر میں نیلی جینزکے ساتھ نیوی بلیو پولو شرٹ پہن رکھی ہیں جبکہ اداکارہ سارہ علی خان سفید ٹینک ٹاپ اور گلابی ٹراؤزر میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں ہیں۔
مشرقی ورثے سے جڑے روایتی ڈیزائن اور شوخ رنگوں سے تیار کردہ ملبوسات محسن نوید رانجھا کی پہچان ہیں۔اپنے منفرد کام کی وجہ سے محسن نوید رانجھا کئی بڑے ناموں کے ساتھ اشتراک کرچکے ہیں جبکہ ماہرہ خان،عائزہ خان، سونیا حسین،مایا علی اور عاطف اسلم جیسی نمایاں شخص ان کےملبوسات کی نمائش کرچکی ہیں۔
محسن نوید رانجھا کے کام کو عالمی سطح پر پذیرائی اس وقت ملی جب پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ٹین فرانس برٹش فیشن ایوارڈز 2021میں ان کا تیارکردہ لباس پہنا تھا۔اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی کاسٹ نے کانز فلمی میلے میں محسن رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر کانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کی تھی۔
View this post on Instagram
محسن نوید رانجھا کے کام کو تازہ ترین عالمی پذیرائی مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو فلم مس مارول میں ملی، جس میں ان کے تیار کردہ عروسی لباس کو دکھایا گیا ہے۔
محسن رانجھا کے پرستاروں کو اب بے صبری سے سارہ علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کی حقیقت جاننے کا انتظا ر ہے۔خاص طور پر اس حوالے سے کہ کیا وہ مستقبل میں مل کر کام کرنے والے ہیں؟