شہزاد رائے کو جنت ،دوزخ میں وائی فائی سے متعلق سوال مہنگا پڑگیا

سوشل میڈیا صارفین کی گلوکار و سماجی رہنما پر شدید تنقید، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وڈیو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا

گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کو جنت اور دوزخ میں وائی فائی کی موجودگی سے متعلق سوال مہنگاپڑگیا۔

سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اور انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وڈیو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: دیپک پروانی عمران خان کے حق میں بول پڑے

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے آنے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا

شہزاد رائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان کی ایک بہت ہی خوبصورت ترین وادی میں ہوں اور ظاہر سی بات ہے وادی میں کبھی کبھی سگنلز نہیں آتے تو بہت جھنجلاہٹ ہوتی ہے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ اگر مرنے کے بعد پتہ چلے کہ دوزخ میں وائی فائی ہے اور جنت میں نہیں ہے تو لوگ کہاں رہنے کو ترجیح دیں گے۔

شہزاد رائے کو جنت اور دوزخ کے حوالے سےمذاق مہنگا پڑگیا اور صارفین انہیں شدید تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں اور وڈیو ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کا ہاٹ اسپاٹ استعمال کرلے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

نعمان سعید نامی صارف نے کہا کہ آپ یہ وڈیو اور کیپشن ڈیلیٹ کردیں ورنہ بہت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑےگا۔انہوں نےمزید کہا کہ میرے رب کی جنت تو وہ ہے جہاں انسان جو چاہے گا، جواس کے دل میں آئے گا اور جو  سوچے گا  وہ سب کچھ ہوجائے گا۔

مدیحہ نامی صارف نے لکھا کہ بڑے ہوجائیں،ہماری توقعات اور تصورات سےبالاتر جنگ اوردوزخ کے بارے میں بیوقوفانہ سوالات  آپ کی تنگ نظری کی عکاسی کرتےے ہیں۔

آیت ثاقب نامی صارف نے لکھا کہ  بھائی جنت میں تو سب کچھ میسر ہوگا اور رہی بات دوزخ کی تو آپ جلتی ہوئی جگہ پر فون کیسے بھیجیں گے؟

نوشین فاطمہ نے لکھا کہ برائے مہربانی ہمارے  عظیم مذہب کامذاق مت اڑائیں۔ثمرین مسرت نے لکھا کہ جنت میں ہر سہولت میسر ہوگی تو وائی فائی بھی ہوگا۔

متعلقہ تحاریر