فہد مصطفیٰ خطرناک منظر کی فلمبندی کی وڈیو سامنے لے آئے
وڈیو میں فہد مصطفیٰ کو کراچی میں دو دریا کے ساحل پر پانی میں اتر کر قائداعظم زندہ باد کا منظر فلمبند کراتے دیکھاجاسکتا ہے
اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی تقریباً ایک ماہ بعد بھی سنیما گھروں میں کامیابی سے نمائش جاری ہے تاہم اس کامیابی کیلیے اداکار فہد مصطفیٰ کو جو محنت کرنی پڑی ہےاس کی چند جھلکیاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم کےنئے سنگ میل عبور کرنے پر فہد مصطفیٰ کی تعریف
علی ظفر کا عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی پر ردعمل
فہد مصطفیٰ نے فلم کے ایک ایکشن سین کی فلمبندی کی پس پردہ وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کراچی کے ساحلی مقام دودریا کےپانی میں جوش مارتے پانی میں اتر کر فلم کا منظر عکس بند کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
لہروں نے کئی مرتبہ فہد کو ہلاکر رکھ دیا لیکن اداکار نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے منظر عکس بند کروایا۔
نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ نے نوجوان پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جو شروع میں رشوت ستانی میں ملوث ہوتا ہے تاہم بعد ازاں وہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔
فلموں کی درجہ بندی کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے فلم کو 7 ریٹنگ دی ہے جو کافی اچھی سمجھی جاتی ہے۔