اداکارہ ہانیہ عامر نے کیسریا گاکر مداحوں کو حیران کردیا
اداکارہ نے ایک خاتون کی کیسریا گنگنانے کی وڈیو شیئر کی تھی لیکن وڈیو کے آخر میں سنائی دی جانے والی ہنسی نے ہانیہ عامر کا پول کھول دیا، مداحوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
ہانیہ عامر اداکاری کے ساتھ ساتھ سُروں کی بھی پکی نکلیں۔اداکارہ نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہمسترا کا گانا کیسریا گاکرمداحوں کوحیران کردیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنےانسٹاگرام پیج پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں غالباًان کی گھریلو ملازمہ کو مائیک تھامنے کے انداز میں کیسریا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن وڈیو کا بغور جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والی خاتون نہیں بلکہ خود ہانیہ عامر ہی گانا گارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ہانیہ عامر اور مریم اورنگزیب کو سرعام ہراسانی کا سامنا
ہانیہ عامر کے بعد نازش جہانگیر بھی مہاسوں پر تنقید پر بھڑک گئیں
View this post on Instagram
تاہم وڈیو کے آخر میں خود ہی یہ راز کھل گیا کہ گانا واقعی ہانیہ عامر گارہی ہیں کیونکہ کیمرے میں نظر آنے والی خاتون زیادہ دیر تک گانا گانے کی اداکاری نہیں کرسکیں جبکہ ہانیہ عامر بھی پس پردہ رہتے ہوئے اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں۔
اداکارہ کے متعدد پرستار بھی ان کی آواز پہچان گئے تاہم ان کی گلوکاری کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئے اور تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔کسی نے کہا کہ وہ سنتے ساتھ ہی ہانیہ کی آواز پہنچان گیا تھا توکسی نے کہا کہ اگر ہانیہ آخر میں ہنستی نہیں تو پکڑی نہ جاتیں تاہم ان کی گلوکاری ہر ایک نے تعریف کی۔