کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا، بشریٰ انصاری کس اداکار کیساتھ تصویر شیئرکردی؟

اداکارہ نے ساتھی اداکار جاوید شیخ کے ساتھ 1982 میں اسٹیج ڈرامے کی ریہرسل کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی

لگتا ہے اداکارہ بشریٰ انصاری  جوں جوں اپنے بڑھاپے کی جانب بڑھ رہی ہیں ویسے ویسے انہیں اپنی  جوانی کے دن یاد آرہے ہیں۔

اداکارہ  نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر جوانی میں دل پھینک مشہور ایک اداکار کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

کرینہ کپور کو ٹام ہینکس کی فاریسٹ گمپ پر تنقید مہنگی پڑگئی

اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا

جی ہاں یہ دل پھینک اداکار کوئی اور نہیں مشہورشخصیت جاوید شیخ ہیں جنہوں نے بڑھاپے میں بھی نوجوانوں کو سخت ٹکر دے رکھی ہے۔ ویسے تو ادکارہ بشریٰ انصاری بھی کسی سے کم نہیں ہیں جو اپنی زندگی کی چھٹی دہائی میں بھی ٹھیک ٹھاک جوان نظر آتی ہیں۔

ادکارہ بشریٰ انصاری نے اداکار جاوید شیخ کے ساتھ اپنی 1982کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ جاوید شیخ کے ساتھ ایک اسٹیج ڈرامے کیلیے مشق کرتے ہوئے، کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

یاد رہے کہ  بشریٰ  اور جاوید عمر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی ہیں۔دونوں سینئر اداکاروں نے حالیہ دنوں میں ایک ٹی وی شو میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ اس موقع پر اداکارہ بشریٰ انصاری نےبتایاتھا کہ  سینئر اداکارقاضی واجدمرحوم انہیں ایک مرتبہ جاوید شیخ سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے معروف ہدایت کار اقبال انصاری کے ساتھ طویل شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد حالیہ برسوں میں طلاق لے لی تھی۔

Facebook Comments Box