عالیہ بھٹ کی ڈارلنگز ریلیز، شاہ رخ خان نے فلم دیکھنے کیلیے کیا کیا؟
عالیہ بھٹ، گوری خان اور گورو ورما کی مشترکہ پیشکش ڈارک کامیڈی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی، کنگ خان نے کئی روز بعد گھر پر رہ کر فلم دیکھی۔
ادکارہ عالیہ بھٹ کی بطور پروڈیوسر پہلی مشترکہ فلم ڈارلنگز گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔
اداکار شاہ رخ خان نے ڈآرک کامیڈی ڈرامہ دیکھنے کیلیے کئی روزبعد گھر پر وقت گزارا اور فلم کے مزے لیے۔
یہ بھی پڑھیے
جوکوئن فینکس کی جوکر 2 کب ریلیز ہوگی، لیڈی گاگا کا کیا کردار ہوگا؟
فہد مصطفیٰ خطرناک منظر کی فلمبندی کی وڈیو سامنے لے آئے
اس حوالے سے شاہ رخ خان نےا پنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے بلا روک ٹوک کام کر رہا ہوں، اس لیے مجھے اپنے پسندیدہ ماضی میں وقت گزارنے کی ضرورت ہے،خود سے محبت کروں گا،اپنے لاڈ اٹھاؤں گا پربھوجی ، تھمس اپ اور ڈارلنگز کے ساتھ دن گزاروں گا۔
Been working the last few days non stop….so needed to indulge in my favourite past time….’the love of my own person’ & to pamper myself, will spend the day with Prabhuji / Thums up and #DARLINGS (this is not an endorsement, just ‘mees spoilingss mees on a days offs pleaj….’)
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 5, 2022
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ڈارلنگز کی توثیق نہیں ہے، صرف ایک دن کی چھٹی گزارنے کیلیے ہے۔یاد رہے کہ فلم ڈارلنگز اداکارہ عالیہ بھٹ کی بطور پروڈیوسر پہلے فلم ہے۔ بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم میں عالیہ بھٹ نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں دیگرکاسٹ میں شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو شامل ہیں۔
فلم ڈارلنگز ممبئی میں مقیم ایک جوڑے بدرالنسا (عالیہ) اور حمزہ (وجے) کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں پاگل ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں اور اپنے رشتے کی حقیقت کو بند دروازوں کے پیچھے چھپاتے ہیں۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بدرالنسا اپنے شوہر حمزہ کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا شکار ہے، جو جلد ہی لاپتہ ہو جاتا ہے۔ بدرالنسا اور اس کی والدہ (شیفالی) مرکزی ملزمان کے طور پر تفتیش کے دائرے میں آتے ہیں کیونکہ ہیں پولیس کو شک ہوتا ہے کہ حمزہ کو بدلہ لینے کیلیے اغوا یا قتل کردیا گیا ہے۔
فلم میں شیفالی شاہ اور عالیہ بھٹ ایسی ماں بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں اپنے اطراف کے لوگوں کو پیادے کے طور پر استعمال کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔ وہ پولیس کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور لوگ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ اصل مجرم ہیں بھی یا نہیں۔
گوری خان، عالیہ بھٹ اور گورو ورما کی مشترکہ پیشکش اس فلم کے ہدایت کار جسمیت کے رین ہیں۔ فلم کی موسیقی وشال بھردواج نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے سنگیت نگار گلزار ہیں۔