اداکارہ کنگنا رناوت نے خواتین کو ولنز سے نمٹنے کا گرُ بتادیا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے خواتین کو زندگی میں آنے والے ولنز سے نمٹنے کا گُر بتادیا۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تحریر شیئر کی ہے کہ کس طرح وہ کبھی بھی غنڈہ گردی یا تذلیل کا شکار نہیں ہوئیں ۔ایسے عناصر کو انہوں نے اپنے عزائم کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بی جے پی کے حامی فلم لال سنگھ چڈھا پر پابندی کیوں چاہتے ہیں؟

عالیہ بھٹ کی ڈارلنگز ریلیز، شاہ رخ خان نے فلم دیکھنے کیلیے کیا کیا؟

بالی ووڈ اداکارہ نے  لکھاکہ مجھے کبھی بھی اپنے ساتھ کی گئی تذلیل،ناکامی اور غنڈہ گردی جیسے بدسلوکی کے جذبات کو  استعمال کرنے کا خیال پسند نہیں آیا۔ ان تجربات کو بطور ایندھن استعمال کرکے اپنے عزائم یا اپنی قدر کو بڑھانااچھا خیال نہیں ہے۔

اداکارہ خواتین کو مشورہ دیا کہ  کبھی بھی خود کو ان لوگوں کی نگاہ سے مت دیکھیں جوآپ کو سراہنے میں ناکام رہتے ہیں، ان کی تنقید کو اپنی ترقی کا ذریعہ بنائیں اور جب   آپ کامیاب ہوجائیں تو ان کی تنقید ان کے چہروں پر مل کر مزہ اڑائیں۔آخرکار آپ کے بغیر زندگی کیا ہے، ایک اچھا قہقہ،جو لوگ آپ کی زندگی میں ولن بنناچاہتے ہیں انہیں  مسخرہ بنادیں  اور یہ اچھی کہانی ہوگی ،خود ہی اس کی ہدایت کاری کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

یاد رہے کہ کنگنا رناوت کی آخری فلم دھکڑ تھی جس نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا اور ان دنوں وہ اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی کی تیاری میں مصروف ہیں جو انہی کی پیشکش ہے۔ یہ فلم سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندگی کی زندگی پر مشتمل ہے اور کنگنا رناوت فلم   اندراگاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ تحاریر