ڈریک کا آنجہانی سدھو موسے والا کو خراج تحسین
بھارت سے تعلق رکھنے والے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل نے ان کے مداحوں کوہی نہیں دنیائے موسیقی کو بھی سوگوار کردیا ہے۔ بین الاقوامی شہریت یافتہ کینیڈین ریپر،گلوکار اور اداکاراوبرے ڈریک گراہم بھی تاحال سدھو موسے والا کو نہیں بھول پائے ہیں اور اکثر اوقات آنجہانی پنجابی گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرتےنظر آئے ہیں۔
حال ہی میں ڈریک نے آنجہانی سدھو موسے والا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ان کی ٹی شرٹ اپنی ویب سائٹ پر لانچ کردی ہیں۔ڈریک کی ٹیم کے مطابق وہ لوگ مقتول پنجابی گلوکار کی فیملی سے مکمل رابطے میں ہیں اور ٹی شرٹ کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی مرحوم کے لواحقین کو دینے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
جوکوئن فینکس کی جوکر 2 کب ریلیز ہوگی، لیڈی گاگا کا کیا کردار ہوگا؟
عالیہ بھٹ کی ڈارلنگز ریلیز، شاہ رخ خان نے فلم دیکھنے کیلیے کیا کیا؟
ڈریک کی ٹیم نےایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ سدھو موسے والا (1993-2022) ہم ہندوستان، کینیڈا، ہر جگہ آپ کی زندگی اور اثر و رسوخ کا جشن مناتے ہیں۔ ہمارے دوست اور لیجنڈ کوسکون وراحت نصیب ہو۔اب ہماری ویب سائٹ پر اب دستیاب ٹی شرٹ کے ذریعے اس لیجنڈ کو یاد رکھیں ،ہم سدھو کے خاندان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس شرٹ کی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو مرحوم کے خاندان کیلیے وقف کردیا جائے۔
View this post on Instagram
ڈریک کی ویب سائٹ پر فروخت کیلیے موجود سفید ٹی شرٹ پر سدھو موسے والا کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ ان کا نام، پیدائش اور موت کا سال 1993تا 2022لکھا ہوا ہے۔اس شرٹ کی ابتدائی قیمت ڈالر 65 (تقریباً 5 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔ایک ہفتہ قبل، ڈریک کو ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے یہی ٹی شرٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔