استاد چاہت فتح علی خان کا سُر اور لَے سے عاری نام نہاد ملی نغمہ جاری

نام نہاد ملی نغمے کی موسیقی اور چاہت فتح علی خان کی گائیکی میں کوئی تال میل بھی موجود نہیں، وڈیو میں دکھائے گیے پاکستان کے نقشے میں کشمیر موجود نہیں

اپنی بے سری گائیکی سے شہرت حاصل کرنے والے استاد چاہت فتح علی خان نے سُر اور لَے سے عاری نام نہاد ملی نغمہ جاری کردیا۔

گانے میں سُر اور لَے سرے سے موجود ہی نہیں، ایک ہی زومعنی جملے کو بار بار دہرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بے سُروں کےبادشاہ چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر دھوم

اسپاٹیفائی کا 22ویں برسی پر نازیہ حسن کو شاندار خراج عقیدت

چاہت فتح علی خان کے اس ملی نغمے میں  ایک ہی زومعنی جملے”یہ جو جھنڈا ہے اس میں ڈنڈا ہے“ کو مختلف الفاظ کے ہیر پھیر سے  بار بار دہرایا گیا ہے۔

نام نہاد ملی نغمے کی موسیقی اور چاہت فتح کی گائیکی میں کوئی تال میل بھی موجود نہیں ہے۔گانے میں  ڈھول بے تحاشہ استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ملی نغمہ کم اور بھنگڑا زیادہ معلوم ہورہا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ نغمے کی وڈیو میں دکھائے گئے پاکستان کے نقشے سے کشمیر غائب ہے۔

یوٹیو ب پر 10 اگست کو اپ لوڈ کیے گئے اس ملی نغمے کو 1800سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ صارفین اس ملی نغمے کو پسند کررہے ہیں۔سفیان نامی ایک صارف نے لکھا کہ استاد جی! ایک ہی دل ہے کتنی مرتبہ جیتو گے۔

یاد رہے کہ استاد چاہت لندن میں مقیم پاکستانی  ہیں جو خود کو استاد نصرت فتح علی خان کا شاگرد قرار دیتے ہیں ۔ انہیں یقین ہے کہ ایک دن وہ انتہائی سریلے ہوجائیں گے۔

متعلقہ تحاریر