زارا نور عباس اور یاسر حسین کی چھم چھم کھیلنے کی وڈیو وائرل

اداکارہ زارانور عباس اور اداکار یاسر حسین ان دنوں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل  بادشاہ بیگم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

زارانور عباس ڈرامے میں جہاں آرااور یاسر حسین ان کے کزن  پیر قیصر کا کردار ادا کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ادکارہ عروہ حسین کا مہرب معیز اعوان سے اظہار یکجہتی

نادیہ جمیل کو کس بچی کیلیے والدین کی تلاش ہے؟

اداکارہ زارانور عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں فنکار ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں اور ایک دوسرے کو غصے سے گھورتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور اچانک چھم چھم کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

تاہم کچھ دیر بعد زارا نور عباس ایک اسٹیپ بھول جاتی ہیں جس پردونوں کی ہنسی نکل جاتی ہے اور پھر زارا نور عباس اپنی کمر سے بندھا خنجر نکال لیتی ہیں۔اداکارہ کی اس وڈیو کو خاصا پسند کیا جار ہا ہےا ور اب تک35ہزار سے زائد صارفین اس وڈیو کو لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم کی کہانی پیر شاہ عالم کے دور حکومت کی ایک خیالی ریاست پیراں پور میں تخت کے حصول کی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے میں دکھا یا گیا ہے کہ  پیر شاہ عالم  کی دو بیویوں سے 5بچے   شاہ زیب، مراد، جہاں آرا، روشن آرا اور شہمیر  ہیں۔ پیر شاہ عالم کے   شہر میں پیدا ہونے والے اور پرورش پانے والے3 بچوں جہاں آرا، روشن اور شہمیر کو اپنے آبائی شہر جانے پر مجبور کرتے ہیں، تو وہ خود کو طاقت کے کھیل اور سیاست میں الجھا لیتے ہیں جس کا وہ کبھی حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔غرض ڈرامہ خاندانی سیاست، بہن بھائیوں کی دشمنی اور انارکی کی عظیم   داستان پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ تحاریر